مخفی

{ مَخ + فی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["خفی "," مَخْفی"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

مخفی کے معنی

١ - چھپا ہوا، پوشیدہ، خفیہ، گپت۔

"ان کے کلام میں وہ مخفی جوہر یک جا ہو گئے ہیں جو کسی شاعر کے کلام کو زنگ خوردگی سے تحفظ دیتے ہیں۔" (١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٧٦)

مترادف

پوشیدہ, غیبی, نہاں, غائب

انگلش

["Hid","concealed","covered; secret","clandestine; private"]