مخلص کے معنی

مخلص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُخ + لِص }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["صآف کرنا","(اَخلَصَ ۔ صاف کرنا)","اخلاص مند","اخلاص کنندہ","بے داغ","بے کپٹ","سچا دوست","یار صادق"]

خلص مُخْلِص

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : مُخْلِصِین[مُخ + لِصین]","جمع استثنائی : مُخْلِصان[مُخ + لِصان]","جمع غیر ندائی : مُخْلِصوں[مُخ + لِصوں (و مجہول)]"]
  • ["جمع : مُخْلِصِین[مُخ + لِصِین]","جمع غیر ندائی : مُخْلِصوں[مُخ + لِصوں (و مجہول)]"]

مخلص کے معنی

["١ - خالص، راست باز، کھرا، سچا، باوفا، وفادار۔","٢ - [ عسکری ] مجرد، بن بیاہا، کنوارا، بے زن و فرزند (فرہنگ آصفیہ)"]

["\"احتشام حسین اپنے نقطۂ نظر میں مخلص ہیں اور وہ پوری سنجیدگی کے ساتھ زندگی اور ادب کو ایک سند دینا چاہتے ہیں\" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جون ٥٤۔)"]

["١ - سچا دوست، پکا دوست، وفادار، دوست۔","٢ - خلوص والا؛ اخلاص کیش (مکتوب نگار خط کے آخر میں اپنے نام کی بجائے یا نام سے پہلے استعمال کرتا ہے)"]

["\"ہر بار کے پڑھنے میں یہ عالم تھا کہ دل کسی مخلص کے معانقے کی گرمی کا لطف محسوس کر رہا تھا۔ (١٩٥٠ء، حبیب الرحمٰن خان شروانی (مولانا ابوالکلام آزاد اور ان کے معاصرین، ٤٥))","\"ازراہِ کرم اس خط کا دو حرفی جواب ضرور دیں۔ مخلص، محمداقبال۔ (١٩٣٧ء اقبال نامہ، ٢٤:٢)"]

مخلص کے مترادف

خالص, دوست

باوفا, خالص, دوست, راستباز, سچا, سیدھا, صادق, صدیق, کھرا, یار

مخلص کے جملے اور مرکبات

مخلص دوست

مخلص english meaning

a sincere frienda sincere friend [A~اخلاص]geniunesinceretruetrue (to)true (to). [A~?????]turly [A~?????]unfeigned

شاعری

  • یاد ہے اب بھی اے میاں مخلص
    کہ تمھیں آنکھ سے بلاتے تھے
  • کروں تن میں تماری دشٹ پر تھے آرتی چھن چھن
    فدائی ہو ہوا دیدار کی تروار کا مخلص
  • جھڑ کتی اور تڑکتی سویو ہے سب ناز کا شیوا
    نہ مخلص موں اُپر دیکھلا تو ہے دل کے بھتر مخلص
  • صبح تک تھا وہیں یہ مخلص بھی
    آپ رکھتے تھے شب جہاں تشریف
  • بدن نس دن اہے تل مل جگر پانی ہوا گل گل
    شتابی لا گلے سوں مل کرم کر اب بریں مخلص
  • گھونگٹ کر لاج کر آپیں پھرائی موں تو کیا ہوتا
    جیوں بھاؤں سوں دیکھا میں تو ہے دھن کی نظر مخلص
  • ہے اپنے وطن کا خیر اندیش
    یہ مخلص رازداں وفا کیش
  • ٹک چونچ بند اپنی رکھتے نہیں منافق
    صحبت میں تیری آوے کیا دل دو نیم مخلص
  • مخلص اپنے کو نہ مارو ناحق
    حق اخلاص بھلایا نہ کرو
  • جاتا ہے تو اوروں طرف سو مرتبہ اے سبز خط
    یک بار اس مخلص طرف کرتا نہیں رہ کو غلط

Related Words of "مخلص":