مربع
{ مُرَب + بَع }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ربع "," مُرَبَّع"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مُرَبَّعے[مُرَب +بَعے]
- جمع : مُرَبَّعے[مُرَب + بَعے]
- جمع غیر ندائی : مُرَبّعوں[مُرَب + بَعوں (و مجہول)]
مربع کے معنی
"مربع کے ہر ضلعے کی مقدار برابر ہوتی ہے۔" (١٩٨٨ء، ریاض چوتھی جماعت کے لیے، ١١٩)
"جب وہ جم جائے تو مربع یا مثلث ٹکڑے کاٹ لیں۔" (١٩٤٤ء، ناشتر، ١٥)
"پنڈت پربھاکر نے کاغذ پر ایک مربع بنا کر اس کے مختلف خانوں میں ستارے بٹھائ۔" (١٩٨٩ء، قصے تیرے فسانے میرے، ١٠٣)
"اس عبارت سلیس سے انشاطرازوں میں مربع بیٹھوں پھر کوئی کسر نہ رہے، کسی حیلہ پر حصر نہ رہے۔" (١٨٨٠ء، طلسم فصاحت، ١٣)
"عربی اشعار بوجہ کثرت حرکات عام طور پر مربع و مدس اوزان کے پابند ہیں۔" (١٩٤٠ء، مقالات شیرانی، ٢٠٧:٨)
"علاوہ غزلوں کے اقبال پر حسب ذیل نظم پڑھی، جو مربع کی شکل میں ہے۔" (١٩٧٩ء، سلہٹ میں اردو، ٢٢٣)
"اسی وفا داری کے صلے میں ان کو مربع ملے، جائیدادیں اور لمبرداریاں ملیں۔" (١٩٧٨ء، جانگلوس، ٤٣٢)
مترادف
چورس
مرکبات
مربع انچ, مربع دار, مربع سلام, مربع صحیح, مربع فٹ, مربع قطعہ, مربع گز, مربع مستزاد, مربع معینی, مربع منحرف, مربع نشین, مربع نما