مرتعش

{ مُر + تَعِش }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "محب دہلوی" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

["اِرْتِعاش "," مُرْتَعِش"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

مرتعش کے معنی

١ - کانپنے والا، لرزاں، کپکپانے والا، رعشے والا، رعشے کا شکار یا مریض۔

"غصے سے میری آواز مرتعش سی ہو گئی۔" (١٩٩٠ء، کالی حویلی، ٨٤)

مترادف

لرزاں