مرجھانا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Murjhaana meanings and details

مرجھانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُر + جھا + نا }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ |فعل| ہے اردو میں اپنے اصلی معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ہوا۔, m["اداس ہونا","سبزے یا پھولوں کا پژمردہ ہونا","سوکھنا","لاغر ہونا","کڑھنا","افسردہ کرنا","خشک ہونا","دبلا ہونا","سبزے کا بے رونق اور افسردہ ہونا","غمگین ہونا"]

اسم

فعل لازم

مرجھانا کے معنی

١ - پھول پتوں وغیرہ کا پژمردہ ہونا، کمھلانا۔

"یہی وہ خاموش پکار تھی جو نخل اسلام کو مرجھانے سے بچا سکتی ہے۔" (١٩٩٥ء، صحیفہ، لاہور، جولائی تا ستمبر، ٢٩)

٢ - پھل وغیرہ کا سوکھنا، خشک ہونا۔

 دل کا یہ احوال ہے غم سے ترے اے مست ناز جیسے مرجھایا ہوا دانہ کوئی انگور کا (١٨٤٥ء، ذوق، د، ٥١)

٣ - رنگ کا پھیکا پڑ جانا یا اڑ جانا۔

"وہیل سرخ پھولوں کے درمیان گھر مرجھاتی ہے اور مر جاتی ہے۔" (١٩٨٩ء، سیاہ آنکھ میں تصویر، ١٠٤)

٤ - اداس ہونا، افسردہ ہونا، غمگین ہونا۔

"وہ قید تنہائی سے جھنجھلایا ہوا ضرور تھا لیکن مرجھایا ہوا ہرگز نہ تھا۔" (١٩٧٤ء، ہمہ یاراں دوزخ، ٩٠)

٥ - افسردہ کرنا، پژمردہ کرنا، مغموم کر دینا۔

 افسردہ ہوا دل تو صبا کیسی امیدیں مرجھا گیا یہ پھول تو کلیاں نہ کھلتیں اور (١٩٩٢ء، افکار، کراچی، مارچ، (صبا اکبر آبادی)، ٣٧)

٦ - انتہائی تشنگی؛ (مجازاً) جیسے پانی کے بغیر پتے اور پھول وغیرہ پژمردہ ہو جاتے ہیں۔

 ایک بڑھیا سے کہا اے ماں مرے دل کا کنول پانی بن مرجھائے جاتا ٹک دے پانی کر نہ ڈھیل (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١١٠)

٧ - دُبلا ہونا، لاغر ہونا۔

"آخر آج تمھاری طبیعیت کی یہ کیا کیفیت ہے تم تو بے طرح مرجھائی ہوئی ہو۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ٦٤)

مرجھانا or Murjhaana english Translation

be dispiriteddroopfadewither

محاورات

  • پھول مرجانا یا مرجھانا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!