مردہ دل کے معنی

مردہ دل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُر + دَہ + دِل }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت |مردہ| کے ساتھ فارسی اسم |دل| لگانے سے مرکب |مردہ دل| بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آزردہ دل","افسردہ دل","بے ذوق","دل شکستہ","دل گیر","سہل انگار","کبیدہ خاطر"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مُرْدَہ دِلوں[مُر + دَہ + دِلوں (و مجہول)]

مردہ دل کے معنی

١ - جس کا دل مر چکا ہو، جس کے دل میں جینے کی امنگ نہ ہو، پژمردہ، اداس، دلگیر؛ بے حس آدمی، غمگین (زندہ دل کے مقابل)۔

"اب یہ کوشش کرو کہ مردہ دلان پنجاب زندہ ہو جائیں اور اس کام کو دل لگا کر کریں۔" (١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٢٣)

مردہ دل کے مترادف

افسردہ دل

آزردہ, آلکسی, اداس, اُداس, اندوہگیں, بیدل, دلگیر, رنجیدہ, سست, سُست, غمزدہ, غمگین, محزُوں, مغموم, کاہل

شاعری

  • حاشیے کیا کیا چڑھاتے ہیں قفس میں زندہ دل
    مردہ دل کہتے ہیں بے معنی ہے فرمان بہار
  • مردہ دل ہیں شکر کرتے قاضی الحاجات کا
    ہمے تو کل پر گزر تکیہ خدا کی ذات کا
  • زنخ کی چاہ میں آب بقاہے
    کہ مردہ دل کو بوس اس کا دوا ہے

محاورات

  • زندگی زندہ دلی کا ہے نام۔ مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں

Related Words of "مردہ دل":