مروڑی کے معنی

مروڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَرو (و مجہول) + ڑی }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم |مروڑ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ تانیث و نسبت لگانے سے |مروڑی| بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |اسم نیز صفت| مستعمل ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آنچل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچ","آٹے کی وہ بتی جو روٹی پکاتے وقت ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور انگلیوں سے چھٹاکر ہاتھ صاف کرتے ہیں","آٹے کی وہ بتی جو روٹی پکاتے وقت ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور انگلیوں سے چھٹاکر ہاتھ صاف کرتے ہیں","آٹے یا میل کی بتی جو ہاتھوں کو آپس میں ملنے سے بن جاتی ہے","پیچدار چیز","چوڑی دار چیز","چُوڑی دار چیز","چوڑی دار یا پیچ دار چیز","میل وغیرہ کی بتّی"]

مَروڑ مَروڑی

اسم

صفت نسبتی ( مؤنث ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : مَروڑِیاں[مَرو (و مجہول) + ڑِیاں]","جمع غیر ندائی : مَروڑِیوں[مَرو (و مجہول) + ڑِیوں (و مجہول)]"]

مروڑی کے معنی

["١ - بل دار نیز ٹیڑھا، خم کھایا ہوا۔"]

["\"پورے نظام کو متوازن رکھنے کے لیے ایک باریک مروڑی دھاگہ استعمال کیا گیا تھا۔\" (١٩٦٧ء، آواز، ٦٣٣)"]

["١ - وہ سخت آٹا وغیرہ جس کو روٹی پکانے میں ہاتھ سے مل کر بتی کی صورت میں ہتھیلی اور انگلیوں سے چھڑاتے ہیں۔","٢ - پیٹ کا پیچ، مروڑ۔","٣ - بدن کا میل جو ہاتھ سے بل دیکر چھڑاتے ہیں۔ (نور اللغات)","٤ - بل، پیچ۔","٥ - گانٹھ۔","٦ - بل کھائی ہوئی یا مڑی تڑی چیز، گنجلک، گلجھٹی، گرہ۔","٧ - چوڑی دار چیز، پیچ دار چیز (جیسے کیل وغیرہ)۔ (فرہنگ آصفیہ)"]

["\"میں نے کروٹ مکمل کر لی تھی، وہ انگلیوں پر سے آٹے کی مروڑیاں اتارتی میرے پاس آگئی۔\" (١٩٤٤ء، آنچل، ١٤)","\"جن دواؤں سے پیٹ میں مروڑی پیدا ہوتی ہے ان میں اجوائن ملانا چاہیے۔\" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٢٠:٢)","\"ساڑھیوں کی مروڑیوں پر بھی یہ بیج ہوتا تھا۔\" (١٩٨٦ء، خان فضل الرحمان، سلک اوک ٹاؤن، ٨)","\"شیر کی دم پر دو مروڑیاں ہیں جن کے مروڑنے سے اندر کا تار گھٹتا بڑھتا رہتا ہے۔\" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٢١)","\"ان کے ساتھ گوند کی ایک مروڑی بھی تھی اور اس میں سے سیخ کباب کی دھلی ہوئی سیخ کی سی مدھم سے خوشبو آرہی تھی۔\" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٣٩)"]

شاعری

  • بھلا طوطے سے تو عداوت ہی کیا تھی
    جو گردن مروڑی تو ٹیں ہو گیا

محاورات

  • دادو دنیا باوری کہیں چام سے رام۔ پونچھ مروڑیں بیل کی اور کاڑھیں اپنا کام
  • مروڑی دینا
  • مروڑی کھانا

Related Words of "مروڑی":