مرچنگ

{ مَر + چَنْگ }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ |اسم| ہے اردو میں اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء کو "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مرچنگ کے معنی

١ - منہ میں پکڑ کر بجانے کا ایک چھوٹا باجا جس سے جھینگر کی آواز سے مشابہ آواز نکلتی ہے اور اسے انگلیوں سے بجاتے ہیں۔"

 یہ دف و دائرہ و چنگ و رباب و مرچنگ سرخ پوشانِ خوش آواز کی شنگول و شنگ (١٩٦٢ء، برگ خزاں، ١٤١)