مسئول کے معنی

مسئول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَس + عُول }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٥ء کو "صبح امید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(سَوَلَ ۔ سوال کرنا)","دریافت کردہ","ذمہ دار","سوال کیا گیا","قابلِ باز پرس","قابل مواخذہ","مانگا گیا"]

سءل سائِل مَسْئُول

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : مَسْئُولَہ[مَس + اُو + لَہ]

مسئول کے معنی

١ - جس سے سوال کیا جائے، جواب دہ۔

 اپنے کسی فعل کا وہ مسئول نہیں خالی نہ ہو فعل اس کا مگر حکمت سے (١٩٦٧ء، لحن صریر، ٢٢)

٢ - وہ چیز یا بات جس کے بارے میں سوال کیا گیا، پوچھا گیا، طلب کیا گیا۔

"جو کوئی بہ نیت سوال جاتا ہے وہ دن میں جاتا ہے تاکہ مسئول پاوے۔" (١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ٩٥:٢)

٣ - سوال، مطالبہ۔

"مسائل اور مسئول دونوں کے لیے یہی امر مفید مطلب تھا۔" (١٩٢٧ء، تاریخ یونان قدیم (ترجمہ)، ٣٠٤)

مسئول english meaning

answerable [A~????]