مسالے دار کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word masaaledaar meanings and details

مسالے دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَسا + لے + دار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مسالے| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| لگانے سے مرکب |مسالے دار| بنا۔ اردو میں بطور |صفت| مستعمل ہے۔ ١٩٨٦ء کو "فکشن، فن اور فلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ چیز جس میں مسالا پڑا ہوا ہو"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

مسالے دار کے معنی

١ - جس میں مسالہ پڑا ہو، وہ چیز جس میں مسالہ ملا ہوا ہو، (مجازاً) چٹپٹا، مزے دار۔

"اس پر جذباتی مزیداری کی مسالے دار چٹنی اُنڈیلنے کی بجائے . عام نوسیندہ نہ بن سکتا۔" (١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ٥٧)

٢ - جس پر مسالہ لگا ہوا ہو، جس پر ذر دوزی کا کام بنا ہو (کپڑا لباس وغیرہ)۔

"ایک معشوق کی شہ زوری اور آلات ریاضت کی توصیف کرتا ہے دوسرا مسالے دار ٹوپی کی۔" (١٩٢٧ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٢، ٩:٨)

مسالے دار or masaaledaar english Translation

hotspiced

شاعری

  • مسالے دار وہ تحفہ بڑے تھے
    کہ حیران اس پہ سب چھوٹے بڑے تھے
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!