مسطح کے معنی

مسطح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُسَط + طَح }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء کو "دولت ہند" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(سَطَحَ ۔ پھیلانا)","بچھا ہوا","پھیلا ہوا","سطح کیا گیا"]

سطح سَطَح مُسَطَّح

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

مسطح کے معنی

١ - بچھایا ہوا، پھیلا ہوا؛ ہموار، برابر۔

"اس نے میز کی طرح ایک مسطح سل بھی تیار کی جسے پتھر سے رگڑ کر وہ چکنا کر لیتی تھی۔" (١٩٩٢ء، نگار، کراچی، جون، ٣١)

٢ - چوڑا، کھلا، فراخ۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات)

"مجید امجد کے آخری دور کی شاعری. مسطح، منقش، ترشی ترشائی اور سبک موزائک کے مقابلے میں درشت اور اکھڑی اکھڑی سی نظر آتی ہے۔" (١٩٧٥ء، توازن، ١٣٦)

٣ - [ مجازا ] دشواریوں اور ناہمواریوں سے خالی، رَواں، شستہ۔

مسطح کے مترادف

چوڑا, کھلا, فراخ

پھیلا, چوڑا, فراخ, میدان, کھلا, ہموار

مسطح english meaning

even. [A~???]levelplane

شاعری

  • مسطح زمیں میل در میل تھی
    نہ دریا چہ تھا کوئی نہ جھیل تھی

Related Words of "مسطح":