مسواک کے معنی

مسواک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِس + واک }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء کو "رمز العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(سَوَکَ ۔ رگڑنا)","دانت صاف کرنے کی ریشہ دار لکڑی","دانت صاف کرنے کی لکڑی","دانتن یہ عموماً نیم، کیکر پھلاہی کی ہوتی ہے","نیم کی مخصوص لکڑی جس کے سروں کو ریشہ دار بنا کر دانت صاف کیے جاتے ہیں","ٹوتھ برش"]

سوک مِسْواک

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مِسْواکیں[مِس + وا + کیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : مِسْواکوں[مِس + وا + کوں (و مجہول)]

مسواک کے معنی

١ - دانت صاف کرنے کی ریشہ دار پتلی لکڑی، یہ لکڑی عموماً نیم، کیکر یا پھلاہی کی ہوتی ہے۔

"مسجد سے ملحق کرائے کی دکانوں میں مسواک . وغیرہ پر مشتمل اشیاء وافر مقدار میں مہیا تھیں۔" (١٩٩٨ء، کہانی مجھے لکھتی ہے، ٢٢٠)

مسواک کے مترادف

داتن

(جمع)مسواکیں, داتن, دانتن, دَتون

مسواک english meaning

tooth-brush

شاعری

  • مری آہ دل سوزاں کو سن کو مت ہنس اے زاہد
    کہ یہ شعلہ لگائے گا تری مسواک میں دھندا
  • بوسہ لبہائے گلگوں جو لیے
    رنگ ہے ہر ریشہ مسواک پر