مسکون کے معنی

مسکون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَس + کُون }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آباد کیا گیا","بَسا ہُوا","رہنے کے قابل","زیر سکونت","سکونت کیا گیا","عموماً رُبع کے ساتھ استعمال ہوتا ہے","قابل بود و باش","قابل سکونت"]

سکن سَکْنَہ مَسْکُون

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَسْکُونات[مَس + کُو + نات]

مسکون کے معنی

١ - جہاں سکونت یا آبادی ہو، آبادشدہ، جس میں رہائش ہو۔

 اک اشارے میں پھاند جائیں گے ربع مسکوں کی چار دیواری (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣١٩)

٢ - رہائش پذیر، مقیم۔

ممدوح خدا جانے آج کل کہاں مسکون ہیں۔ (١٩٨٩ء، مکاتیب خضر، ١٠٦)

مسکون english meaning

habitableinhabitantinhabited

Related Words of "مسکون":