مشورت کے معنی

مشورت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَش + وَرَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مشورۃ| سے فارسی میں |مشورت| بنا۔ فارسی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(شاَوَر ۔ باہم صلاح کرنا)","باہمی تجویز"]

مَشْوَرَہ مَشْوَرَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مَشْوَرَتوں[مَش + وَرَتوں (و مجہول)]

مشورت کے معنی

١ - آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز۔

"مرحوم اسکالر نے اپنے حلقہ احباب خاص کے چند چیدہ ارکان سے مشورت ناگزیر فرمائی۔" (١٩٩٧ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا مارچ، ٦)

٢ - مشاورت کی کونسل، پنچایت کمیٹی؛ سازش، مسکوٹ۔

"ڈاکٹروں کا ایک مشورت کا جلسہ ہوا۔" (١٩٤٠ء، سجاد حیدر یلدرم، حکایت لیلٰی و مجنون، ٣٦)

مشورت english meaning

(usually used as plural) plotconspiracyconsultationcounselmiscot

شاعری

  • کرے عیش و عشرت جواناں سنگات
    ولے مشورت پیر دانا سنگات
  • اے نائب مصاحب دادار بے ہمال
    دے مشورت شریک خدا وند لا یزال
  • ولے دوست میرا ہے مینڈوک ایک
    کریں مشورت بارے اوس سوں ٹک ایک
  • کہتے ہیں اپنی ٹوپی سے بھی مشورت کرو
    کر قصد، ترک شر سے کبھی شرم مت کرو

محاورات

  • مشورة یا مشورہ ہونا

Related Words of "مشورت":