مشکو کے معنی

مشکو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُش + کُو }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ |اسم| ہے اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "شمشیر خانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مشکو کے معنی

١ - محل سرا، امرا و سلاطین کا محل، قصر شاہی۔

 ذرا شمع ولایت لے کے گھوم اس کعبۂ دل میں تو پھر اے خبر معلوم ہوگی وسعت مشکو (١٩٣٥ء، عزیز لکھنؤی، صحیفۂ ولا، ٤٣)

٢ - شیریں خسرو کا خلوت خانہ، بت خانہ، باغیچہ؛ محل، کوشک، بالاخانہ، کوٹھا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات)

٣ - زنان خانہ۔ (اسٹین گاس)

Related Words of "مشکو":