مصاہرت کے معنی
مصاہرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُصا + ہَرَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صاہَرَ ۔ شادی کا رشتہ ہونا)","خسر کرنا","داماد کرنا"]
صہر مُصاہَرَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
مصاہرت کے معنی
١ - آپس میں شادی کے ذریعے تعلق پیدا کرنا۔
"آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے رشتہ مصاہرت قائم کرلیا۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ ، ٤١٥:٢)
٢ - عورت سے قربت، نزدیکی تعلق۔
"مصاہرت کی حرمت حرام طور پر مباشرت سے ثابت نہیں ہوتی۔" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ٤١٦)
٣ - خسر بنانا نیز داماد بنانا، خصر اور داماد کا باہمی رشتہ۔
"تعلیم و تربیت تمام تر رام پور میں ہوئی اور یہیں مصاہرت کے تعلق سے توطن پذیر ہوگئے۔" (١٩٨٨ء، اردو نثر کے ارتقاء میں علماء کا حصہ، ١٤٣)
مصاہرت english meaning
endurancePatience