مصحفی کے معنی
مصحفی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُص + حَفی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت نیز اسم |مصحف| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور |صفت| مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
["صحف "," مُصْحَف "," مُصْحَفی"]
اسم
صفت نسبتی ( مذکر - واحد ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
مصحفی کے معنی
["١ - مصحف سے نسبت رکھنے والا؛ قرآن پاک کا، قرآنی۔"]
[" نور محمدیۖ ہے عیاں تجہ جمال پر آیات مصحفی ہے ترے خط و خال پر (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٢٦٢)"]
["١ - اردو کے مشہور شاعر غلام ہمدانی امروہوی کا تخلص جو شروع میں دہلی چلے گیے تھے اور لکھنؤ جا کر 1824ء میں وفات پائی۔"]
["\"مصحفی اردو اور فارسی دونوں کے پرگو شاعر تھے۔\" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ١٩٦)"]