معاملہ کے معنی

معاملہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُعا + مَلہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باہم مل کر فیصلہ کرنا","باہم کوئی کام کرنا","بنج بیوپار","خاص بات","سابقہ برتاؤ","قول و قرار کرنا","لین دین","مالگزاری جمع","وہ بات جو عمل میں آئے","کام کاج"]

عمل مُعامَلَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : مُعامَلے[مُعا + مَلے]
  • جمع : مُعامَلات[مُعا + مَلات]
  • جمع غیر ندائی : مُعامَلوں[مُعا + مَلوں (و مجہول)]

معاملہ کے معنی

١ - باہم مل کر کوئی کام کرنا، دھندا، کاروبار۔

"حسینہ نے معترف انداز سے میری طرف دیکھ کر فرمایا، مجھے اس کا یقین ہے میری قیافہ شناسی نے اتنا پہلے ہی بتلا دیا تھا اب کچھ معاملہ کی گفتگو ہو جانی چاہیے" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ١٠٨:١)

٢ - لین دین، خریدوفروخت، بیوپار۔

"مجرے کا معاملہ طے کرنے میں وہ بڑی سخت تھی" (١٩٨٢ء، خدیجہ مستور، بوچھار، ٣٦۔)

٣ - وہ بات جو عمل میں آئے، واقعہ۔

"میں خود حیران ہوں نہ جانے کیا معاملہ ہے" (١٩٩٠ء کالی حویلی، ١٣۔)

٤ - قول و قرار، فیصلہ کرنا، باہم مل کرفیصلہ کرنا۔

"نذو محمدخان کے ساتھ معاملہ کر کے معاہدہ کر لیا" (١٩٨٩ء، برصغیر میں اسلامی کلچر، ٥٤۔)

٥ - [ کاشت کاری ] لگان، محصل، جمع، خراج (ماخوذ: علمی اردو لغت، جامع اللغات)

"معاملہ انصاف ڈویژن کو بھیجا گیا تھا جنہوں نے. ہدایت دی ہے" (١٩٨٧ء، سرکاری خط و کتابت، غیررسمی کیفیات، ٢٦:٥۔)

٦ - مقدمہ، قضیہ۔

"فکروفن کا معاملہ خارجی زندگی سے اتنا متعلق نہیں ہوتا جتنا کہ شاعر یا مفکر کے درون خانہ ذات سے ہوتا ہے" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٤١٢:٢)

٧ - [ بازاری ] معشوقہ، منظور نظر، مطلوبہ۔ (جامع اللغات، فرہنگ آصفیہ)

"اس معاملہ کو خوب رنگ آمیزی سے بڑھایا حاشیے پر حاشیہ چڑھایا" (١٩٢٤ء، محمدۖ کی سرکار میں ایک سکھ کا نذرانہ، ٤٥۔)

٨ - مسئلہ۔

"شیلا سے ان کا معاملہ راشد کے لیے ایک معرکہ بن گیا تھا۔ وہ عشق نہیں کر رہے تھے ایک مہم پررواں تھے جس میں انہوں نے "متاع عقل و دل و جاں" کی بازی لگا رکھی تھی" (١٩٨٩ء، ن م راشد شخص اور شاعر، ١١٦۔)

٩ - بات، جھگڑا، قضیہ۔

"اب ساقی کا معاملہ آیا تو بڑی مشکل پیدا ہوئی ایک طرف رازق الخیری صاحب کا اصول تھا دوسری طرف شاہد صاحب کی پیہم کوشش" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٥١۔)

١٠ - تعلق، واسطہ، برتاؤ۔

١١ - جوان لڑکی، رنڈی، کسبی، زن نوخواستہ۔ (ماخوذ: مہذب اللغات، جامع اللغات)

١٢ - ذکر، تذکرہ۔

١٣ - مباشرت، جماع، بھوگ۔ (جامع اللغات، فرہنگ آصفیہ)

معاملہ کے جملے اور مرکبات

معاملہ گوئی, معاملہ رسی, معاملہ شناس, معاملہ شناسی, معاملہء فاسد, معاملہ فہم, معاملہ فہمی, معاملہ بازی, معاملہ بند, معاملہ بندی, معاملۂ خارجہ, معاملہ دار, معاملہ داری, معاملہ دان, معاملہ دانی, معاملہ رس

معاملہ english meaning

transacting business (with)dealing (with); dealingnegotiationbusinesscommerce((Plural) ??????? mo|amalat|) Matteraccount of loving couple|s meeting. [A~عمل]

شاعری

  • مت مانگ دعائیں جب محبت
    تیرا میرا معاملہ ہے
  • نازک معاملہ ہے بہت خوئے دوست کا
    دیکھ اس کو‘ اور اپنی نظر سے چھپا کے دیکھ
  • صدائے نکہت غنچہ! کہیں قیام تو کر
    پتہ چلے تو سہی کچھ معاملہ کیا ہے!
  • بگڑا دلا معاملہ آپس کی پھوٹ سے
    پھوٹا جگر کا آبلہ آپس کی پھوٹ سے
  • بھری جوانی امنگ کے دن لڑیں نگاہیں کہ فیصلہ ہے
    بخیر انجام ہو الٰہی یہ دل کا پہلا معاملہ ہے
  • تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
    جب آنکھ کھل گئی تو زباں تھا نہ سود تھا
  • بتوں سے ہے متعلق معاملہ دل کا
    خدا ہے حشر میں بھی ہو جو فیصلہ دل کا
  • اس بد معاملہ سے بھلا کیا معاملہ
    کس بد صلاح نے تجھے دی یہ دلا صلاح
  • یو آج کل کا معاملہ ہوں توں جگ باسی
    برسوں سے چلتی آتی ہے یوں اُنکی ابناسی
  • یہاں معاملہ کچھ عجیب ہے ، کچھ ہم سا چاہئیے
    نہیں بتلاتے تو نہ بتلاؤ یارو، استنباہ تو چاہئیے

محاورات

  • آ پھنسے کی بات ہے۔ آ پھنسی کا معاملہ ہے
  • آدمی کی کسوٹی معاملہ ہے
  • اندھیری کوٹھڑی کا معاملہ ہے
  • گر کر سودا یا معاملہ کرنا
  • لبوں پر معاملہ ہونا
  • معاملہ ادا کرنا
  • معاملہ ادا ہونا
  • معاملہ باندھنا
  • معاملہ بننا
  • معاملہ پڑنا

Related Words of "معاملہ":