معاوضہ کے معنی
معاوضہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُعا + وَضَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٢ء کو "دیوان رند" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تلافی","زرشن","مبادلہ","مول","(عاوَضَ ۔ بدلے میں دینا)","حقِ خدمت","حقِ محنت","وہ روپیہ جو کسی کام یا جائداد کے عوض میں دیا جائے"]
عوض مُعاوَضَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مُعاوَضے[مُعا + وَضے]
- جمع : مُعاوَضے[مُعا + وَضے]
- جمع غیر ندائی : مُعاوَضَوں[مُعا + وَضَوں (و مجہول)]
معاوضہ کے معنی
"ان کی خدمات اس قدر شاندار ہیں کہ دنیا کی کوئی نعمت ان کا معاوضہ نہیں ہو سکتی" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٢٤)
"وفاقی محتسب کو دائرہ کردہ شکایت بابت معاوضۂ زمین یا وآپسی زمین کے بارے میں تھی" (١٩٨٩ء، سرکاری خط و کتابت (ٹیلکس، ٹیلی پرنٹر، تار)، ١٣٥:٨)
"سواشرفی ماہانہ کا معاوضہ بہت بڑا ہوتا ہے" (١٩٨٤ء، طوبٰی، ٢٤٦۔)
"وہ اس کے معاوضہ کو ہمیشہ ہدیہ ہی کہتی" (١٩٩٥ء اردو نامہ، لاہور، مئی، ٣٤۔)
"ایک کار کا یہاں کھڑا کرنے کا معاوضہ ڈھائی رینڈ ہیں یعنی تقریباً امریکی ڈالر" (١٩٨٧ء، ریگ رواں، ٣٧٩)
"مجھے سرفراز فرمائیے میں معاوضہ اس قوم شریر سے لوں گی اور ہمراہ آپ کے ہو کر لڑوں گی" (١٨٨٢ء، طلسم ہوش ربا، ١٥٥:١)
"چھوٹے قسم کے حیوانات اپنی ظاہری کم بفاعتی. کا معاوضہ اپنی کثرت تعداد سے کرتے ہیں" (١٩١٦ء، طبقات الارض، ٦٥۔)
"مدحیہ قصائد کا. معاوضہ قبول عام نہیں بلکہ وہ صلہ ہوتا ہے جو ممدوح کی طرف سے شاعر کو عطا ہوتا ہے" (١٩٣٦ء، غائب نامہ، شیخ محمداکرام، (تنقید غالب کے سو سال، ٢٢٣))
معاوضہ کے مترادف
اجرت, تنخواہ, کرایہ, عوض, مزدوری
اجر, اجرت, بدلا, پلٹا, تاوان, تنخواہ, جُرمانہ, طلب, عوض, قیمت, مُبادلہ, مکافات, ڈنڈ, ہرجانہ, ہرجہ
معاوضہ english meaning
"to give (one) a substituteor something in exchangeor compensation (for); to replace"compensation; substitution; exchangeconsideration [A~عوض]
محاورات
- عوض معاوضہ گاندارو۔ عوض دارد گلہ ندارد
- عوض معاوضہ گلہ ندارد