معترض کے معنی

معترض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُع + تَرِض }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٠ء کو "فیض الکریم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اعتراض کرنیوالا","اعتراض کرنے والا","اعتراض کنندہ","حُجّت پیش کرنے والا","روک ٹوک کرنیوالا","روک ٹوک کرنے والا","زبان پکڑنے والا","قباحت نکالنے","گرفت کرنیوالا","گرفت کرنے والا"]

عرض اِعْتِراض مُعْتَرِض

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مُعْتَرِضات[مُع + تَرِضات]
  • جمع استثنائی : مُعْتَرِضِین[مُع + تَرِضِین]

معترض کے معنی

١ - اعتراض کرنے والا، روک ٹوک کرنے والا، مزاحم، (مجازاً) گرفت کرنے والا، زبان پکڑنے والا۔

"میں بڑی خاموشی سے نقادانہ نظر ڈالتی ہوں . کسی پر معترض تو نہیں ہوتی، نہ یہ میرا حق ہے۔" (١٩٩٠ء، پاگل خانہ، ٢٠٢)

٢ - جو عبارت کے بیچ میں داخل کیا جائے، جو بات کاٹ کر کیا جائے (جملے کے لیے مستعمل)۔

"اس جملے کو معترض لانے میں نہایت حسن ہے۔" (١٨٦٠ء، فیض الکریم، ٦٠٧)

٣ - رات کا ایک حصہ یا ساعت۔

"رات کی ساعات یہ ہیں، شاید پھر عشق . پھر معترض پھر اسفار۔" (١٩٦٧ء، بلوغ الارب (ترجمہ)، ٥٧٨:١)

معترض کے جملے اور مرکبات

معترض علیہ

معترض english meaning

((Plural) معترضین mo|tarizin|) Objector(Plural) معترضین mo`tarizin(Plural) معترضین mo|tarizinfault finderfault finder [A~اعتراض]fault-finding [A~اعتراض]objector

محاورات

  • معترض ہونا

Related Words of "معترض":