معجزہ
{ مُع + جِزَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["عجز "," مُعْجِزَہ"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مُعْجِزے[مُع + جِزے]
- جمع : مُعْجِزے[مُع + جِزے]
- جمع غیر ندائی : مُعْجِزوں[مُع + جِزوں (و مجہول)]
معجزہ کے معنی
١ - وہ حیرت انگیز بات جو صرف نبی سے ہی ظاہر ہو، خرق عادت جو نبی سے صادر ہو۔
"یہ لوگ بجز خدا کے معجزہ و وحی وغیرہ کو نہیں مانتے تھے۔" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، مارچ، ٩٣)
٢ - عاجز کر دینے والا، وہ کام جو انسانی طاقت سے باہر ہو، قانون قدرت سے بڑھ کر واقعہ، (مجازاً) کرشمہ کرامت وغیرہ۔"
"کہانی نے مصنف کو اپنی دانست میں یہ کہہ کر بڑی تسلی دی کہ لفظ اول و آخر معجزہ ہے۔" (١٩٩٨ء، کہانی مجھے لکھتی ہے، ٤٧)
مترادف
کرشمہ, کرامت, کمال
مرکبات
معجزہ نما
انگلش
["a miracle (performed by a prophet)"]