معصوم کے معنی

معصوم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَع + صُوم }بے گناہ، پاک کم سن

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عَصَمَ ۔ حفاظت کرنا۔ بچانا)","(کنایتاً) احمق","بے قصور","بے گناہ","چھوٹا کمسن (بچہ)","سیدھا سادھا","گناہ سے بچا ہوا","ننھا بچہ","نیک مزاج","کمسن بچہ"],

عصم مَعْصُوم

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : مَعْصُوموں[مَع + صُو + موں (و مجہول)]"]
  • لڑکا

معصوم کے معنی

["١ - محفوظ کیا ہوا، باز رکھا ہوا، (مجازاً) پاک، صاف (عموماً گناہ سے)۔","٢ - [ مجازا ] بے گناہ، بے قصور، پاک دامن۔","٣ - [ مجازا ] بھولا بھالا، سیدھا سادہ۔","٤ - [ مجازا ] ننھا، کم سن، بہت چھوٹا۔"]

["\"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ہر گناہ سے معصوم ہیں۔\" (١٩٧١ء، معارف القرآن، ٨٠:٧)","\"سات سال کی عمرمیں ان معصوم آنکھوں نے وہ اندھیری رات دیکھی تھی جس نے سب کچھ چھین لیا تھا۔\" (١٩٩٥ء، صحیفہ، لاہور، جولائی تا دسمبر، ١٤)","\"ہم تمہیں بہت بھولی معصوم سمجھتے تھے۔\" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٢٨)","\"ایک پل کے لیے اس نے یہی سوچا کہ اب زندگی بیکار ہے . دل نے کہاں نجمہ تجھے اب اپنے معصوم بچوں کی خاطر زندہ رہنا ہے۔\" (١٩٨٦ء، بیلے کی کلیاں، ١٢)"]

["١ - ننھا بچہ، کم سن بچہ نیز یتیم بچہ۔","٢ - [ مرادا ] شہدائے کربلا، خصوصاً حضرت امام حسین کے چھوٹے فرزند علی اصغر۔"]

["\"ایک لکڑہارا تھا اس کی تین بیٹیاں . ابھی چھوٹی تھیں کہ ان کی ماں مر گئی، کھانا پکانے اور ان معصوموں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے لکڑ ہارے نے دوسری شادی کر لی۔\" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١٢٩)"," دود اگلا، لہوڈالا، ڈر اکھا کر سہم اور سرو وہ معصوم کا معصوم ہوا (١٨٧٥ء، دبیر، رباعیات، ٤٨)"]

معصوم جنید، معصوم سبحان، معصوم صغیر، محمد معصوم

معصوم کے مترادف

اپاپ, مقدس, بھولا

بچانا, بری, بھولا, بیگناہ, بیوقوف, پاک, پاکدامن, پوتر, سادہ, سیدھا, نادان, نردوکھی, ننھا

معصوم کے جملے اور مرکبات

معصوم پنجمیں

معصوم english meaning

((Plural) معصومین ma|soomin|) sinless personsinnocentsinless [A~عصیان]masoom

شاعری

  • وہ اک معصوم سی سادہ سی لرکی
    مرے دل سے نکلتی کیوں نہیں ہے
  • کتنے معصوم ہیں انساں کہ بہل جاتے ہیں
    اپنی کوتاہی کو دے کر غم و آلام کا نام
  • دریا مرے ہونٹوں کو ترستا ہی رہے گا
    پانی کے لیے اصغر معصوم رہا ہوں
  • جیتے رہیں سبھوں کےاس ومراد والے
    کیا عیش لوٹتے ہیں معصوم بھولے بھالے
  • معصوم سکینہ سے یہ بولے شہ عالی
    ہم آئے ہیں ملنے کو ادھر آؤ تو بالی
  • معصوم نظر کا بھولا پن للچا کے لبھانا کیا جانے
    دل آپ نشانہ بنتا ہے وہ تیر چلانا کیا جانے
  • طفلی کے پیارے پیارے معصوم گیت گا لوں
    پھر بانسری بجالوں پھر جھنجھنا بجا لوں
  • اے فغاں کب تلک کہوں احوال
    کوئی معصوم سا نہیں چنڈال
  • شمع ایوان خدا ہیں چاردہ معصوم پاک
    جن سے ان چودہ طبق کو روشن اور اوجلا کیا
  • امید چودواں ہے شاہ عبدلا کا یہی
    جو مہر چہاردہ معصوم کا اچھے ہر سات

محاورات

  • اسی برس کا جھڈو (- برس کی عمر) نام میاں معصوم
  • اسی برس کی عمر اور نام میاں معصوم
  • اسی برس کی عمر نام میاں معصوم

Related Words of "معصوم":