معلوم کے معنی

معلوم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَع + لُوم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے، اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے، ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عَلَمَ ۔ جاننا)","تمیز کیا گیا","جانا بوجھا","جانا گیا","جانی ہوئی مقدار","علم کیا گیا","وہ عدد جس کی قیمت معلوم ہو","وہ فعل جس کا فاعل معلوم ہو"]

علم مَعْلُوم

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : مَعْلُومات[مَع + لُو + مات]"]

معلوم کے معنی

["١ - جانا ہوا، جس کا علم ہو، جان گیا، تمیز کیا گیا۔","٢ - ظاہر، عیاں، روشن","٣ - ناممکن، دشوار","٤ - مشہور، معروف"]

["\"ان کے افسانوں میں معلوم جہتوں کے علاوہ لامعلوم جہت کی نشاندہی بھی ملتی ہے۔\" (١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢٠٧۔)","\"جو آپ پر معلوم ہو، وہ مجھ پر مجہول نہ رہے۔\" (١٨٨٠ء، آب حیات (تنقید غالب کے سو سال) ٣٩)","\"اے مشتری! جب تلک کہ وصل شجاح الشمس کا ظہور میں نہ آوے گا، زندگی اپنی معلوم\"۔ (١٧٩٣ء، شاہ عالم ثانی، عجائب القصص، ٧٩)","\"تخلیق کار کا کمال یہ ہے کہ پرانی اور معلوم اشیا اور واقعات کے نئے تناظر میں دیکھتا ہے۔\" (١٩٩١ء قومی زبان، کراچی، اپریل،٤٢)"]

["١ - وہ فعل جس کا فاعل معلوم ہو، وہ عدد جس کی قیمت معلوم ہو، جانی ہوئی مقدار، (جامع اللغات)۔"]

معلوم کے مترادف

محسوس

آشکارا, آشکارہ, اُگھڑا, بیّن, پرگھٹ, دشوار, روشن, شناسا, ظاہر, عیاں, مشہور, معروف, ممیّز, ناممکن, نمودار, واضح, ہویدا

معلوم کے جملے اور مرکبات

معلوم دنیا, معلوم شدہ

معلوم english meaning

(geom) given [as a line]abviousapparentevidentknownnonexistent. [A~???|il|m]

شاعری

  • کہیں جو کچھ ملامت گر بجا ہے میر کیا جانے
    انھیں معلوم تب ہوتا کہ ویسے سے جدا ہوتے
  • جوانی مٹ گئی لیکن خلش دردِ محبّت کی
    جہاں معلوم ہوتی تھی‘ وہیں معلوم ہوتی ہے
  • شبِ ہجراں کی درازی سے پریشان تھا میں
    یہ تری زلفِ رسا ہے‘ مجھے معلوم نہ تھا
  • طلب کریں بھی تو کیا شے طلب کریں اے شاد
    ہمیں تو آپ نہیں اپنا مدّعا معلوم
  • قفس کی تیلیوں میں جانے کیا ترکیب رکھی ہے
    کہ ہر بجلی قریبِ آشیاں معلوم ہوتی ہے
  • کہانی میری رودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے
    جو سُنتا ہے اُسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
  • کن نگاہوں سے اُسے دیکھ رہا ہوں شہزاد
    مجھ کو معلوم نہیں اُس کو پتہ کیسے ہو
  • وہ مجھے مشورۂ ترکِ وفا دیتے تھے
    یہ محبّت کی ادا ہے‘ مجھے معلوم نہ تھا
  • یہ سفر معلوم کا معلوم تک ہے اے منیر
    میں کہاں تک ان حدوں کے قید خانوں میں رہوں
  • دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہے
    چلے آؤ جہاں تک روشی معلوم ہوتی ہے

محاورات

  • آملہ کا کھایا بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
  • آملے کا کھایا بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
  • آملے کا کھایا، بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
  • آنکھ میں خار (معلوم) ہونا
  • آنکھوں میں خار گزرنا۔ معلوم ہونا یا ہونا
  • آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجانا
  • آٹے دال کا بھائو کھلنا یا معلوم ہونا
  • اپنا عیب بھی ہنر معلوم ہوتا ہے
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بڑی معلوم ہوتی ہے
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بہت بڑی معلوم ہوتی ہے

Related Words of "معلوم":