معیار کے معنی
معیار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِع (کسرہ م مجہول) + یار }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے، اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے، ١٨٩٤ء کو "تعلیم الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تولنا","سکّوں کا جانچنا","(عَیَّرَ ۔ تولنا ۔ سکوں کا جانچنا)","اجتمائی اصول","پرکھ جانچ","دیکھنے کا پتھر","سونا چاندی تولنے کا کانٹا","ناپنے یا وزن کرنے کا آلہ","کھرا کھوٹا","کھرا کھوٹا دیکھنے کا پتھر"]
عیر مِعْیار
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مِعْیارات[مِع + یا + رات]
- جمع غیر ندائی : مِعْیاروں[مِع + یا + روں (و مجہول)]
معیار کے معنی
"ہر شخص کی دوستی کا اپنا معیار ہوتا ہے، آپ غیرمسلم سے بھی دوستی رکھتے ہیں۔ (١٩٨٩ء، میں اور میرا پاکستان، ١١٣)
"ان کے تنقیدی معیار اردو شاعری کے کلاسیکی معیار ہیں۔" (١٩٩٨ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ٣٧۔)
"سولہ (١٦) حروف علت کے منجملہ آخری حرف علت ہندی میں ہے، اول تو تلفظ کے معیار سے اس کا حرف علت ہونا غورطلب ہے دوسرے یہ حرف بھی بعض دیگر حرف علت کی طرح مفرد نہیں مرکب ہے۔ (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٥٣۔)
"ڈرامے کا معیار بعض اوقات بہت بلند اور بعض اوقات بہت پست ہوتا ہے۔" (١٩٩٠ء، اردو ڈرامے کی مختصر تاریخ، ٢٩)
"میں نے بھی تو اس معیار پر پہنچنے کے لیے ایڑی چوٹی کا پسینہ بہایا ہے۔ (١٩٤٠ء، کالی حویلی، ١٥٥)
معیار کے مترادف
کسوٹی
اندازہ, پارس, پرکھ, پیمانہ, جانچ, درجہ, علم, قاعدہ, محک, مقام, مقیاس, نصاب, کسوٹی, کورس
معیار کے جملے اور مرکبات
معیار الولد, معیار بلاغت, معیار بندی, معیار پرست, معیار تعلیم, معیار خانہ, معیار حرکت, معیار زندگی
معیار english meaning
a standard of measure or weight; the mark or standard of money; a touchstone(ped. (Plural) معاییر ma|ayeer|) Standard(rare) touchstone [A~عیار]