مفلسی کے معنی
مفلسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُف + لِسی }
تفصیلات
١ - مفلس ہونا، ناداری، تہی دستی، محتاجی، افلاس۔, m["بے بضاعتی","بے سرو سامانی","بے مایگی","تنگ حالی","تہی دستی","فاقہ کشی","کنگال پن"]
اسم
اسم کیفیت
مفلسی کے معنی
١ - مفلس ہونا، ناداری، تہی دستی، محتاجی، افلاس۔
مفلسی کے مترادف
فلاکت, مسکینی
افلاس, تہیدستی, غربت, غریبی, فقر, قلاشی, محتاجی, ناداری, ناہوت
مفلسی کے جملے اور مرکبات
مفلسی ذدہ
مفلسی english meaning
indigencepauperdompauperismpoverty
شاعری
- بہت حسرت مجھے تھی اپنا گھر آباد کرنے کی
میں بنتِ مفلسی کو تین کپڑوں میں ہی لے آیا - لوری کا وقت ہووے تو گاتا ہے وہ بھباس
یاں تک حواس اس کے اڑاتی ہے مفلسی - کہتے ہیں جس کو شرم و حیا ننگ و نام آہ
وہ سب حیا و شرم اٹھاتی ہے مفلسی - وہ آگے آگے لڑتا ہوہا جاتا ہے چلا
اور پیچھے تھپڑیوں کو بجاتی ہے مفلسی - کیا کیا میں مفلسی کی کہوں خواری پھکڑیاں
جھاڑو بغیر گھر میں بکھرتی ہیں جھکڑیاں - بٹیا بنا ہے دولھا تو باوا براتی ہے
مفلس کی یہ برات جڑھاتی ہے مفلسی - مفلسی مےں بھی تکلف دوست ہے طبع بلند
سروبستاں بے بضاعت ہے مگر خوش ہوش ہے - اس مفلسی کا آہ بیاں کیا کروں میں یار
مفلس کو اس جگہ بھی چپاتی ہے مفلسی - مفلسی سب بہار کھوتی ہے
مرد کا اعتبار کھوتی ہے - رہے بدن پہ طنبورے کے تار گنتی کے
غصے سوں اس پہ جو آ مفلسی نے مارا چنگ
محاورات
- آٹا بڑا بوچا سٹکا(کھسکا) مفلسی میں خوشامدی کھسک گئے
- روئے مفلسی سیاہ
- سستی مفلسی کی ماں ہے
- مفلسی آنا یا چھانا
- مفلسی اور فالسے کا شربت، مفلسی اور ہاٹ کی سپر
- مفلسی سب بہار کھوتی ہے، مرد کا اعتبار کھوتی ہے
- مفلسی میں آٹا گیلا
- مفلسی میں آٹا گیلا ہونا
- مفلسی میں آٹا( پتلا) گیلا
- مفلسی میں شوق بناہنا