ملوث کے معنی

ملوث کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُلَوْ + وَث }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آلودہ ہونا","بھرا ہوا","تر دامن","خطا کار","رشوت خوار","سنا ہوا","قصور وار","قصور والا","لتھڑا ہوا"]

لوث مُلَوَّث

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

ملوث کے معنی

١ - آلودہ، لتھڑا ہوا، خصوصاً کسی گندگی وغیرہ میں مبتلا، (مجازًا) ناپاک، نجس، تردامن، پلید۔

"مزاروں پر لوگ جاتے تھے تو وہاں کیا ہوتا تھا، عیش پرستی. مخنث بازی میں بادشاہ و امرا سے لے کر عوام تک ملوث تھے" (١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ١٧٠:١،٢)

٢ - شامل، شریک۔

"حکومت کی سیاست میں ملوث کہلانا بھی پسند نہیں کرتے" (١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ١١٣)

٣ - مقدمہ میں ماخوذ ہونا۔

"وہ کسی جھگڑے میں ملوث ہو کر کچہری حاضری کے لیے آیا تھا" (١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٦٣)

٤ - گنہ گار، قصور وار۔

"اسی مجرمانہ غفلت میں نامور اشاعتی ادارے میں ملوث ہیں" (١٩٨٠ء، آثار و افکار، ٥٢)

٥ - رشوت خور۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

ملوث کے مترادف

آگندہ, ناپاک

آلود, آلودہ, بدنام, پلید, خاطی, رسوا, غلیظ, گندہ, گنہگار, لتھڑا, مجرم, میلا, ناپاک, نجس

ملوث english meaning

befouledpollutedcontaminatedpolluted or taintedtainted

شاعری

  • لبریز شرابِ ناز دکھا تو ساغر چشمِ کافر کو
    تا زاہد پاک ملوث ہو ، یا صوفی دم کش میکش ہو

Related Words of "ملوث":