منافع کے معنی

منافع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُنا + فَع }{ مَنا + فِع (کسرہ ف مجہول) }{ مُنا + فِع (کسرہ ف مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - فائدے۔, ١ - نفع بخش، نفع یا فائدہ دینے والا۔, m["اچھی چیزیں","فائدہ دینے والا","مفید مطالب","منفعت کی جمع","نفع دینے والا"]

نفع مُنافَع

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ, صفت ذاتی

منافع کے معنی

١ - نفع، منفعت، فائدہ (رقم کی صورت میں)

"سرمایہ داری معاشرہ صرف ایک چیز پر یقین رکھتا ہے اور وہ ہے منافع۔" (١٩٩٠ء، دوسرا رخ، ١٤٩)

٢ - کاروبار میں ہونے والی بچت۔ (فرہنگ تلفظ)

"بینک . منافع کی تقسیم اور اس کی بدلی ہوئی صورتوں کا تجزیہ کرتا ہے۔" (١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٥١٠)

٣ - سرمائے پر ملنے والا سود۔

١ - فائدے۔

١ - نفع بخش، نفع یا فائدہ دینے والا۔

منافع کے جملے اور مرکبات

منافع الاعضا, منافع اندوزی, منافعء باقی, منافع بخش, منافعء تجارت, منافعء خام, منافع خور, منافع خوری, منافعء دارین, منافعء زائد

منافع english meaning

(Plural) of منفعت

شاعری

  • یہ گل کھلاتی ہیں آب و ہوا کی تربیتیں
    کہ ہے پیاز کو لاف منافع بلبوس

Related Words of "منافع":