موجد کے معنی
موجد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُو + جِد }
تفصیلات
١ - ایجاد کرنے والا، بنانے والا، پہلی بار پیدا کرنے والا، بانی۔, m["(فاعل) ایجاد کرنے والا","اختراع کنندہ","ایجاد کنندہ","بغیر نمونے کے طبیعت سے کوئی نئی بات نکالنے والا","بنا کرنے والا","پیدا کرنے والا","نئی بات ایجاد کرنے والا","نئی بات نکالنے والا","نمُونے کے بغیر اپنی طبیعت سے کوئی نئی چیز بنانے والا"]
وجد ایجاد مُوجِد
اسم
صفت ذاتی ( مذکر )
موجد کے معنی
"کائنات افراد کے اشتراک کا نام ہے جس کا موجد . خدا ہے۔" (١٩٢٥ء، اقبال کی صحبت میں، ١٤٣)
"وہ خط بابری کا موجد تھا اس نے خطاطوں کی حوصلہ افزائی کی۔" (١٩٩١ء، تعلیم و تعلم میں انقلاب کیوں اور کیسے، ١٩)
موجد کے مترادف
آفریدگار, خالق
بانی, مبدا, مُبدِع, محدث, مخترع, کرتا
موجد کے جملے اور مرکبات
موجد کائنات, موجد اول, موجد آبادی
موجد english meaning
((Plural) موجدین moojidin|) Inventorcause (of) [A~ایجاد]
شاعری
- محمد کا منشی و موجد ہے اللہ
محمد کا ہادی و مرشد ہے اللہ - سر سال کا ہے جو نوروز نام
سو اس کا ہے موجد شہ ذوالکرام - نسیم دہلوی ہم موجد باب فصاحت ہیں
کوئی اردو کو کیا سمجھے گا جیسا ہم سمجھتے ہیں - موجد ہے نعام کا وہ محی
ہے موجد سین مہلمہ بھی - موجد اس کی ہے سیہ روزی ہماری آتش
ہم نہ ہوتے تو نہ ہوتی شب ہجراں پیدا