موزوں کے معنی

موزوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مو (و لین) + زُوں }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے |مفعول| کے رزن پر مشتق کیے گئے کلمہ |موزون| کی مُفَرِّس شکل ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور فارسی ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بحر سے درست وہ شعر جو ارکان عروض سے ٹھیک اور درست ہو (وَزَنَ۔ ٹھیک تولنا)","پھبتا ہوا","تلا ہوا","تُلا ہوا","جچا تُلا","جچا ہوا","حسب حال","وزن کردہ","وزن کیا گیا"]

وزن مَوزُوں

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • تقابلی حالت : مَوزُوں تَر[مَو (و لین) + زوں + تَر]
  • تفضیلی حالت : مَوزُوں تَرِین[مَو (و لین) + زُوں + تَرِین]

موزوں کے معنی

١ - تُلا ہوا، وہ چیز جو وزن ہو کے فروخت ہوتی ہے۔

"موزوں: (Weighed) قابِل وزن شے۔" (١٩٩١ء، کشاف اصطلاحاتِ قانون (اسلامی)، ٢٥٦)

٢ - نیا تُلا، وزن کے مطابق، پھبتا ہوا، لائقِ حال، توقع کے لحاظ سے مناسب، درست، جیسا یا جتنا چاہیے ویسا، اُتنا؛ متعدل، افراط و تفریط سے پاک۔

"قد مبارک موزوں و میانہ اوسط ب مضمون . کشادہ پیشانی، پیوستہ ابرو۔" (١٩٩١ء، تحقیقی زوایے، ١٢٣)

٣ - [ مجازا ] مقبول، پسندیدہ۔

"حضور احمد سلیم کی ذات اپنی گوناگوں صفات کی بنا پر بڑی موزوں تھی۔" (١٩٩٦ء، حضور احمد سلیم ایک مطالعہ، ٢٨)

٤ - [ عروض ] جو تقطیع میں ٹھیک ہو، بحرو اوزانِ عروضی کیمطابق درست، بحر کے وزن کے مطابق، منظوم (شعر، بحر وغیرہ)۔

"آخری دو شعر اسی لینن کے بالکل موزوں اور مناسبِ حال اقوال ہیں۔"

٥ - جسے شاعری اور وزن شعر سے مناسبت اور لگاؤ۔

"عشرت نے کہا: طبیعت موزوں معلوم ہوتی ہے۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٩٤)

موزوں کے جملے اور مرکبات

موزوں ترین, موزوں طبعی

موزوں english meaning

agreeableagreeable [A~وزن]agreeable or appropriateappropriateaptfitfit or suitablemetricalproperrhythmicalrythmicalsuitablesymmatricalsymmetricalwell adjusted or properwell-adjustedwell-balancedwell-measured

شاعری

  • کچھ لوگ سفر کے لیے موزوں نہیں ہوتے
    کچھ راستے کٹتے نہیں تنہا اُسے کہنا
  • مصرعہ کھبو کھبو کوئی موزوں کروں ہوں میں
    کس خوش سلیقگی سے جگر خوں کروں ہوں میں
  • ترانے میرے ہم آہنگ دیر و کعبہ ہیں یکساں
    زباں پر میری موزوں ہوتی ہے حمد اور بجن دونوں
  • دل سے کچھ آج ترواندہ نیا مضموں ہے
    مصرع آہ جو سر کھینچے ہے سو موزوں ہے
  • طبع موزوں کے شعر کی آمد
    آب یم کی ترنگ سے پوچھو
  • قدّ موزوں دیکھیے جوڑے کی بندش دیکھیے
    کس قیامت کا ہے مصرع اور کیا تعقید ہے
  • پوشاک سفید اس کی نظر آتی ہے گلگوں
    یہ رخت یہ تقطیع قد مصرع موزوں
  • زہے شوقی تخلص ہے زہے مجمل شعر گلگرں
    کبھیں شیریں کبھیں تلخی کبھیں مہمل کبھیں موزوں
  • اودھر غائم بھی جو تھا عاشق زار
    کیے موزوں بدیہہ اوس نے اشعار
  • کیا موزوں جو مطلع میں نے وصف روے جاناں میں
    نظر آنے لگا خورشید تاباں برج میزاں میں

محاورات

  • طبیعت موزوں ہونا

Related Words of "موزوں":