مومن کے معنی
مومن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مو (و مجہول) + مِن }ایمان لانے والا، امن دینے والا
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل |مُؤمِن| کی معرفہ شکل ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امن بخش","اہل تشیع اپنے آپ کو مومن کہتے ہیں","ایمان دار","ایمان لانے والا","خدا تعالٰے کا نام بمعنی امن دینے والا یا ایمانداروں کے ایمان کو باور کرنے والا (آمَن۔ محفوظ کرنا)","سچّا مسلمان","صاحب ایقان","صاحب ایمان","مسلمان جولاہا اس کے بھولے پن اور سادگی کی وجہ سے یہ نام پڑا ہے"],
امن امن مومِن
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : مومِنَہ[مو (و مجہول) + مِنَہ]
- جمع : مومِنِین[مو (و مجہول) + مِنِین]
- جمع غیر ندائی : مومِنوں[مو (و مجہول) + مِنوں (و مجہول)]
- لڑکا
مومن کے معنی
"آپکے سامنے کسی مومن کی روح آتی ہے تو آپ خوش ہو کر فرماتے ہیں یہ پاک رُوح پاک بدن سے ہے۔" (١٩٩٠ء، معراج اور سائنس، ٣٤)
"گلبرگہ کے مسلمان آبادی کا بہت بڑا حصہ بافندوں کا ہے جو یہاں کے اصلی باشندے اور عام لوگوں کی زبان میں مومن کہلاتے ہیں۔" (١٩٠١ء، ارمغانِ سلطانی، ٢١)
"دوسری طرف شیعہ علما اسے مومن الطاق اور مومن آل محمدۖ کا نام دیتے ہیں۔" (١٩٧٣ء، فرقے اور مسالک، ١٥٠)
مومن english meaning
an orthodox Muslimsbelieverbeliverfaithfulhaving full faith [A~ایمان]Muslim weaverMuslim weaver [A~ایمان]ShietetrueMomin
شاعری
- طرزِ نگاہ اُس کی دل لے گئی سبھوں کے
کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا - وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستانِ وجود
ہوتی ہے بندۂِ مومن کی اذاں سے پیدا - مومن و کافر کا قاتل ہے تیرا حسن شباب
آتش افروختہ یکساں ہے خشک و تر کے ساتھ - کافر ہے کون ہم میں سے مومن پھرے ہے تو
کعبے کے آس پاس تو میں دل کے آس پاس - پڑھے مومن نے کیا کیا گرم اشعار
بھری تھی دل میں یارب کس قدر آگ - تربت کسی مومن نے بنائی پئے زاری
روضے کی شہ پاک کے تصویر اتاری - طرز نگاہ اس کی دل لے گئی سبھوں کے
کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا - اے دل اب دکھاؤں بی بی کی برات
فضل اون کی سیں ہر مومن کی نجات - خوشی میں بھرے مومن و مومنات
احاطے میں رضواں کے اتری برات - چشم عالم سے رہے پوشیدہ یہ آئین تو خوب
یہ غنیمت ہے کہ خود مومن ہے محروم یقیں