مونچھ کے معنی
مونچھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُونْچْھ (نون غنہ) }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |مُوچھ| کا انفی املا ہے۔ واضح رہے کہ نون غنہ کے ساتھ (مُونچھ) سنسکرت الاصل لفظ کے زیادہ قریب ہے اور اسی زبان سے ماخوذ معلوم ہوتا ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے ١٨٤٥ء کو "نغمۂ عندلیب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت قریب ایک (کے لئے)","ہونٹوں کے اوپر کے بال"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُونْچھیں[مُوں + چھیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : مُونْچھوں[مُوں + چھوں (و مجہول)]
مونچھ کے معنی
١ - بالغ مرد کے اوپر کے لب پر اگنے والے بال، بروت، لب، مُوچھ۔
"اس کی مونچھ اور اس کے دونوں بازؤں کے بال سیاہ تھے۔" (١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٥٨)
مونچھ english meaning
(fig)moustache (s)one very close (to)outspoken person
شاعری
- گول پگڑی نیلی لنگی مونچھ منڈی تکہ ریش
پھر وہ رومال اور وہ اخ تھو نامدانی آپ کی - کھاوے جو اس آچار کی اک مونچھ کی جھنڈی
کھل جاوے سب اس کے وہ دل و جان کی گھنڈی - گول پگڑی‘ نیلی لنگی‘ مونچھ منڈی تکہ ریش
پھر وہ رومال اور وہ اخ تھو نا سدانی آپ کی - گول پگڑی، نیلی لنگی، مونچھ منڈی، تکہ ریش
پھر وہ رومال اور وہ اخ تھو، ناس دانی آپ کی
محاورات
- اپنی مونچھ (- مونچھیں) منڈا (منڈوا) دوں
- بال جنجال پلے تو پال نہیں تو مونچھوں کو ٹال
- بیگانی چھاچھ پر مونچھ منڈائی
- گنگا نہائے کیا پھل پائے۔ مونچھ منڈائے گھر کو آئے
- منہ پر کہے سو مونچھ کا بال (پیچھے کہے سو جھانٹ کا بال)
- مونچھ مروڑا روٹی توڑا
- مونچھوںکو تاؤ دینا
- مونچھیں نیچی کرنا
- میں اپنا نام بدل ڈالوں۔ میں اپنی داڑھی (اورمونچھیں) پیشاب سے منڈا ڈالوں۔ میں اپنی ناک کٹوادوں
- کرے داڑھی والا پکڑا جائے مونچھوں والا