مٹنا کے معنی
مٹنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِٹ + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کا لفظ |مرشٹ| سے |مٹنا| بنا۔ مکان ہے کہ پراکرت کا لفظ |مٹ| سے بنا۔ اردو میں بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آمادہ ہونا","بے نشان اور محو ہونا","دیکھئے: مٹانا","عاشق ہونا","فریفتہ ہونا","مستعد ہونا","معدوم ہونا","نابُود ہونا","ناپید ہونا","کسی امر میں بہت سی محنت اور مشقت کرنا"]
مرشٹ مِٹْنا
اسم
فعل لازم
مٹنا کے معنی
گزر جا وقت کے ہمراہ تو بھی خدا کی راہ میں مٹنے کا غم کیا (١٩٩٤ء، چراغ راہِ حرم، ٩٠)
یہ داغ مٹائے نہیں مٹتا نہیں مٹتا یہ دردِ محبت نہیں جاتا نہیں جاتا (١٩٠٥ء، داغ، یادگارِ داغ، ٢)
"نہ ان کے من کی پیا مٹتی ہے اور نہ وہ اس روایت میں گم ہو جاتے ہیں۔" (١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢٥٥)
"گیتا نے ایک خاص نظریہ پیش کیا ہے، دنیا بار بار پیدا ہوتی ہے اور بار بار مٹتی ہے۔" (١٩٩٣ء، نگار، کراچی، دسمبر، ١١٣)
مٹا ہوا ہوں شباہت پہ نامداروں کی تباہ ہوں کہ یہی وضع نامداراں ہے (١٩٩٠ء، شاید، ١٢٦)
ابھی سے کیوں مٹے بیٹھے ہو تم میرے مٹانے پر جو مجکو خوار کرنا ہے تو مجکو خوار کر لینا (١٩٣٦ء، شعاع مہر، نارائن پرشاد ورما مہر، ٩)
مٹنا english meaning
to be effacedor obliteratedor expungedor erased; to be abolished or cancelled; to cease to existcome to an enddie out; to dieexpire
شاعری
- دل سے مٹنا تری انگشت حنائی کا خیال
ہو گیا گوشت سے ناخن کا جدا ہو جانا
محاورات
- آبرو مٹ جانا یا مٹنا
- بات پر (مر) مٹنا
- بنیاد فساد مٹنا
- بھوت بن کر چمٹنا
- بھوت ہو کر چمٹنا یا لپٹنا
- پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑنا۔ چمٹنا یا لپیٹنا
- جنجال ہو کر چمٹنا
- جونک ہو کر چمٹنا (لپٹنا)
- جھاڑو ہو کر چمٹنا یا لپٹنا
- چچڑی ہوکر چمٹنا ۔ لپٹ جانا یا لپٹنا