مژہ کے معنی
مژہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِژَہ }
تفصیلات
١ - پلک، پپوٹا۔, m[]
اسم
اسم نکرہ
مژہ کے معنی
١ - پلک، پپوٹا۔
شاعری
- دل نہ پہنچا گوشۂ داماں تلک
قطرۂ خون تھا مژہ پر جسم رہا - یہ تمہاری ان دنوں دوستاں‘ مژہ جس کے غم میں ہے خوں چکاں
وہی آفتِ دل عاشقاں‘ کسو‘ وقت ہم سے بھی بار تھا - بلبلیں پائیز میں کہتی تھیں ہوتا کاشکے
ایک مژہ رنگِ فراری اس چمن کا آشنا - لب پہ شیون مژہ پر خون و نگہ میں اک یاس
دن گیا ہجر کا جس ڈھنگ سے شب مت پوچھو - کل اک مژہ نچوڑے طوفانِ نوح آیا!
فکر فشار میں ہوں میر آج ہر پلک کے - مژہ ابر و نگہ سے اُس کی میر
کشتہ ہیں اپنے دل لگانے کے - مژہ پہ رہ گئے آنسو‘ لبوں پہ فریادیں
انہیں زمیں نہ ملی‘ اُن کو آسماں نہ ملا - مثال آب دزدآنکھیں پر از اشک
ہوا ابر مژہ سے ابر کو رشک - ٹپکے کبھی، کبھی مژہ ترکے ہوگئے
قطرے مرے لہو کے اسی بھر کے ہوگئے - دل تفتگی نے مارا مجھ کو کہاں مژہ دے
اک قطرہ آب تا میں اس آگ کو بجھاؤں
محاورات
- ایک مژہ برہم زدن