مکمل کے معنی
مکمل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُکَم + مَل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔, m["پورا کرنا","پورا کیا گیا","پُورا کیا گیا","کامل (کَمَّلَ)","کامل کیا گیا"]
کمل مُکَمَّل
اسم
صفت ذاتی, متعلق فعل
مکمل کے معنی
["\"انہیں تحقیق کے اصولوں کا مکمل شعور حاصل تھا۔\" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ٤٧١:٢)","\"علوم و فنون میں کسی درجے پر بھی کسی زبان کو مکمل سمجھ لینا ممکن نہیں۔\" (١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ٩)","\"مسجد قرطبہ کی زیارت اقبال کے قلب کے لیے مکمل واردات اتحاد بن گئی۔\" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جولائی، ١٨)","اس فارمولے سے کسی مرکب کے مالیکیول میں مختلف عناصر کی مکمل تعداد کا پتہ چلتا ہے۔\" (١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ٣٥)"]
["\"اس کا مکمل نفاذ اگست ١٩٨ء تک کر دیا جائے گا۔\" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٣)"]
مکمل کے مترادف
پورا, سارا, گل, کامل, کلی
پورا, پُورا, تمام, ثابت, سارا, سالم, سماوچا, سمپورن, سموچا, سمُوچا, سنپُورن, مسلم, کامل, کُل
مکمل کے جملے اور مرکبات
مکمل اشعاع, مکمل اعتماد, مکمل تقلب, مکمل تقلبی, مکمل طور سے, مکمل عدد
مکمل english meaning
accomplishedcompletecomplete [A~تکمیل]completed [A~?????]perfect
شاعری
- رنگِ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلاب
چند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں - یار کو دیدۂ خونبار سے اوجھل کرکے
مجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کرکے - گلوں کے ساتھ تعاون کیا ہے کانٹوں نے
چمن کی ورنہ مکمل نہ ہوسکی تصویر - نہ ملی اس رُخِ روشن کی مکمل تصویر
ڈھونڈنے والے فقط شمس و قمر تک پہنچے - کوئی تصویر مکمل نہیں ہونے پائی
اب جو دیکھیں تو کوئی ایسی بڑی بات نہ تھی
یہ شب و روز و مہ و سال کا پُرپیچ سفر
قدرے آسان بھی ہوسکتا تھا!
یہ جو ہر موڑ پہ کُچھ اُلجھے ہُوئے رستے ہیں
ان میں ترتیب کا اِمکان بھی ہوسکتا تھا!
ہم ذرا دھیان سے چلتے تو وہ گھر
جس کے بام و در و دیوار پہ ویرانی ہے!
جس کے ہر طاق میں رکھی ہُوئی حیرانی ہے!
جس کی ہر صُبح میں شاموں کی پریشانی ہے!
اِس میں ہم چین سے آباد بھی ہوسکتے تھے‘
بخت سے امن کی راہیں بھی نکل سکتی تھیں
وقت سے صُلح کا پیمان بھی ہوسکتا تھا - لائنیں کٹتی رہیں لفظ بدلنے کے سبب
کوئی تحریر‘ مسلسل نہیں ہونے پائی
حاصلِ عُمر… یہی چند ادھورے خاکے!
کوئی تصویر‘ مکمل نہیں ہونے پائی - ایک اور دھماکہ ہونے تک
بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
ایک ہی پَل میں
اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
ساری شامیں کھو جاتی ہیں
لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
مرنے والے مرجاتے ہیں
جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
تاکہ وژیول سَج جائے اور
اعلیٰ افسر
اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
اُن سے پہلے آپہنچے
پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
اپنے فرمودات کے اندر
کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
گرجا برسا کرتے ہیں
اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
سب کچھ بُھول کے سونے تک!
ایک اور دھماکہ ہونے تک!! - میرے بچپن کے مندر کی وہ مورتی دھوپ کے آسماں پہ کھڑی تھی مگر
ایک دن جب مرا قد مکمل ہوا اس کا سارا بدن برف میں دھنس گیا - مکمل کیوں نہ ہو دورہ بروج آسمانی کا
ازل سے مہر ہے بارہ اماموں کا تولائی - ہوں رند تراز روز اول ساقی
کر دے مرے کیف کو مکمل ساقی
محاورات
- بھیا چارہ غیر مکمل
- معاملہ مکمل ہونا