میاں کے معنی

میاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِیاں }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور متداول ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کلمہ تعظیم) اجی","(کلمہ خطاب) برابر والوں کا باہمی خطاب جو ایک دوسرے کو مخاطب کرتے وقت زبان پر لاتے ہیں","Mian:۔ آرائیں میاں فیملی، لاہور (پاکستان) کی ایک معزز فیملی ہے۔ اس خانوادے نے پاکستان کی سیاست میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ مغلیہ عہدِ حکومت یا اس سے بھی پیشتر اس خانوادے کا کردار ایک نمایاں اہمیت کا حامل رہا ہے۔ تاریخی طور پر اس خاندان کو \u2019\u2019میاں\u2018\u2018 کا خطاب مشہور مغل بادشاہ شاہجہان نے سرکاری طور پر عطا کیا تھا جو ان کی دیرینہ خدمات کے عوض اس کے اعتراف میں عطا کیا گیا تھا۔ یہ خاندان اسی خطاب کے ساتھ باغبان پورہ (لاہور) کی میاں فیملی سے مشہور ہے۔ یہی خاندان سرکاری طور پر شالیمار باغ کے رکھوالے کے طور پر اس وقت کے مغل بادشاہ شاہجہان کے عہد سے یعنی 1641ء سے آج تک چلے آرہے ہیں۔ آرائیوں کی خاصی بڑی تعداد پنجاب میں آباد ہوئی اور اس خاندان کے تمام افراد \u2019\u2019میاں\u2018\u2018 کا خطاب اپنے نام کے ساتھ فخریہ استعمال کرتے ہیں جو ان کا طرہ امتیاز ہے۔ آرائیں جو مشرقی پنجاب سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ان کی بڑی تعداد امرتسر، جالندھر، گورداستپور، فیروزپور سے متعلق ہے اور انہوں نے لاہور میں سکونت پذیری کی یا ملتان میں مقیم ہوئے۔ یہ دور 1947ء کا ہے جب انڈیا سے پاکستان کی تقسیم عمل میں لائی گئی","آقا زادہ","بندہ پرور","بھائی صاحب","پڑھانے والا","جناب عالی","کلمہ محبت و شفقت برائے اطفال","یارِ عزیز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

میاں کے معنی

١ - آقا، مالک، حاکم، سردار، بزرگ، والی وارث۔

"آقا کے لفظ کی بجائے میاں کے لفظ کا استعمال اسی رجحان کی مثال ہے" (١٩٨٦ء، فورٹ ولیم کالج، تحریک اور تاریخ، ١٨٠۔)

٢ - شوہر، خاوند، خصم۔

"تمہارے میاں کا سنگھار پٹار ختم نہیں ہوا" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٤٠٣۔)

٣ - کلمۂ محبت و شفقت برائے اطفال، صاحبزادے، ننھے، مُنا، پیارے، بیٹا، جانی؛ جیسے میاں آوے دوروں سے گھوڑے باندھ کھجوروں سے۔

"میاں حلوہ لایا ہوں آپ کی بھابھی نے بنایا ہے" وہ بولے" (١٩٨٩ء، دلی دور ہے۔ ٢٧٦۔)

٤ - صاحب، جناب کی جگہ؛ ایک کلمہ ہے جس سے برابر والوں یا اپنے سے کم مرتبہ شخص کو خطاب کرتے ہیں۔

"ایک طرف ہو جاؤ میاں، ادھر عورتیں آ رہی ہیں" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٢٢٠۔)

٥ - شاعروں کے تخلص تعظیم کے لیے بڑھاتے ہیں؛ جیسے: میاں ناسخ، میاں مصحفی، میاں جرات، میاں عشق۔

 مجھے شمع کہتی ہے محفل میں اوس کی میاں بحر آنسو بہانے سے حاصل (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ١٢٠۔)

٦ - پیارے، محبوب، دلبر، دلربا، جاناں (عموماً قدیم شعرا معشوق کے لیے استعمال کرتے تھے)۔

 فقیرانہ آئے صدا کر چلے میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے  دہن میں آپ کے البتہ ہم کو حجت ہے کمر کا بھید جو پوچھوں میاں نہیں معلوم (١٨١٠ء، کلیات میر، ٣٤٤۔)(١٨٤٦ء، کلیات آتش، ٩٧۔)

٧ - استاد، معلم، مدرِس، پڑھانے والا، ملا۔

"ادھر انہوں نے کوئی غلط لفظ پڑھا میاں نے ٹوکا" (١٩٨٧ء، گردشِ رنگ چمن، ٥٤٢۔)

٨ - آقا زادہ، مخدوم زادہ، امیرزادہ، شہزادہ، صاحب عالم، کنور۔

"چوڑی دار باجامہ میں ملبوس وکی میاں شاداں و فرحاں برآمدے میں آئے" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٤٠٤۔)

٩ - پہاڑی راجپوت، راجاؤں کے خاندانی لوگ، ٹھاکر، شہزادے، شاہی خاندان کے لوگ۔ (فرہنگ آصفیہ)

"لفظ |میاں| مسلمانوں کے نام کے ساتھ بھی ایک اعزازی لقب کے مستعمل ہوتا ہے" (١٩١٠ء، طنزیات و مقالات، ٣٩٣۔)

١٠ - [ ہندو ] بیوقوف مسلمان، مورکھ، دیوانہ، باؤلا (طنزاً) جیسے: ایک تو میاں ہی تھے دوحے کھاٹی بھنگ۔ (فرہنگ آصفیہ)

"میاں جان کے پرانے دوست، میاں جان مرحوم ان کے لیے مقدمے لڑا کرتے تھے" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٦٢۔)

١١ - [ بقال ] عام مسلمان،ترک، ملا (جو سادات اور پیران طریقت میں سے نہیں لیکن معزز لقب سمجھ کر اختیار کرتے تھے، جیسے: میاں چراغ محمدصاحب وغیرہ)

"تو میاں پرکاش" اب تم بھی کاٹھ کے اُلو بنائے جاؤ گے بس چپ چاپ بیٹھے رہنا کسی طاق میں" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٢٢٠۔)

١٢ - [ لکھنؤ ] ماہرفن موسیقی، پکا گویّا، کلانوت، مراثی، ڈوم۔ (فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات)

"صوبہ جات متحدہ میں، حضرت اچھے میاں صاحب مارہرہ شریف، حضرت میاں شاہ فضل غوث صاحب بریلی، حضرت مذاق میاں صاحب، حضرت مولای محمد دلدار علی صاحب قبلہ بدایوں" (١٩١٠ء، طنزیات و مقالات، ٣٩٧۔)

١٣ - بعض علاقوں میں بچے باپ کو بھی کہتے ہیں۔

"کسی نے میرا نام مجذوب رکھا ہے، قربان اگر میاں اپنے اندر مجھے جذب کر لیں" (١٩٧٠ء، غارِ کارواں،١٤١۔)

١٤ - [ طنزا ] صاحب، جناب (خطاب کا کلمہ)

"میاں گودروسن سنگھ و میاں پرومن سنگھ روسائے انبالہ" (١٩١٠ء، طنزیات مقالات۔)

١٥ - [ تعیظما ] بزرگ ہستی؛ پیرانِ طریقت اور پیرزادوں کے نام سے پہلے۔

"جلال ایسا کہ عام انسان تو کجا خود میاں کے اپنے چہیتے قدم رکھتے ہی مارے خوف کے رو دیا کرتے" (١٩٧١ء، میاں کی اٹریا تلے، ١٧۔)

١٦ - [ مجازا ] مرشد، پیر۔

"سلطان جی صاحب میں ایک نئے میاں صاحب ٹھہرے ہوئے ہیں" (١٩١٠ء، طنزیات و مقالات، ٣٩٧۔)

١٧ - [ غیرمسلم ] (عموماً امرا) اپنے نام سے پہلے معزز گرداننے کے لیے لکھتے تھے۔

"میاں صاحب اس وقت برکت ہے" (١٩١٠ء، طنزیات و مقالات، ٣٩٨۔)

١٨ - مراد: اللہ تعالٰی

"سادات کے لیے. مثلاً سید گلاب میاں انیس و مصاحب خاص حضور والئ ریاست پالن پور" (١٩١٠ء، طنزیات و مقالات، ٣٩٧۔)

١٩ - عام درویشوں فقیروں کے لیے مستعمل۔

٢٠ - معمولی گداگروں کے لیے مستعمل۔

٢١ - [ تعطیما ] سادات کے نام کے بعد۔

میاں کے مترادف

شوہر

آقا, بھرتار, بیچ, پتی, حاکم, حضور, خاوند, خداوند, خصم, درمیان, سائیں, سردار, سرکار, سُوامی, شوہر, مالک, مخدوم, مرکز, وارث, والی

میاں کے جملے اور مرکبات

میاں آدمی, میاں پن, میاں بھائی, میاں جی, میاں جی گری, میاں صاحب, میاں گیری, میاں مار, میاں مٹھو, میاں مودھو, میاں نجار, میاں والی

میاں english meaning

(as formal title ) Mr

شاعری

  • کیا پوچھو ہو کیا کہیئے میاں دل نے بھی کیا کام کیا
    عشق کیا ناکام رہا آخر کو کام تمام کیا
  • یہ تو آیا نہ سامنے میرے
    لاؤ میری میاں سپر تلوار
  • لوگ بہت پوچھا کرتے ہیں کیا کہیے میاں کیا ہے عشق
    کچھ کہتے ہیں سر الٰہی کچھ کہتے ہیں خدا ہے عشق
  • بہت تلاش ہوچکی
    بس اب تو تھک گئے میاں
  • کچی ڈور میاں کب تک دیتی ساتھ!
    گرہیں کھولے گا جانے کب وہ ہاتھ
  • گرمی میاں ماں بچاۓ تن کی بھاپ سے
    وہ پسلیاں شکستہ ہوں گھوڑوں کی ٹاپ سے
  • گناہوں کا تیرا جتنا ہے بوجھ اور بھار اترے گا
    اسی کلمے کی دولت سے میاں تو پار اترے گا
  • گناہوں کا ترا جتنا ہے بوجھ اور بھار اترے گا
    اسی کلمہ کی دولت سے میاں تو پار اترے گا
  • پیاسی مرے لہو کی وہ رہتی ہے دمبدم
    برلائیے کبھی تو میاں آرزوے تیغ
  • کسی پہ لطف و کرم کسی کے، کسی پہ ظلم و ستم کسی کے
    کسے پڑی ہے میاں غرض اب جو کوئی کھولے بھرم کسی کا

محاورات

  • (لنگڑی) لنگڑے نے چور پکڑا،دوڑیو (بے اندھے) میاں اندھے
  • آپ میاں صوبیدار گھر میں بیوی جھونکے بھاڑ
  • آپ میاں صوبے دار۔ بیوی گھر میں جھونکے بھاڑ
  • آپ میاں منگتا (یا ننگے) باہر کھڑے درویش
  • آپ میاں منگتا (یاننگے) باہر کھڑے درویش
  • آپ میاں منگتے (ننگے) باہر کھڑے درویش
  • آد میاں گم شدند ملک خدا خر گرفت
  • آدھے میاں شیخ شرف الدین آدھا سارا گاؤں
  • آدھے میاں محمدی‘ آدھے میں سارا گاؤں۔ آدھے میاں موج‘ آدھے میں ساری فوج
  • آغوں غٹے میاں (مارے ٹھٹھے) ہوئے موٹے

Related Words of "میاں":