میدان کے معنی

میدان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَے (ے لین) + دان }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جائے سرگذشت","جوہریوں کی اصطلاح میں جواہرات کا طول و عرض","چوگان کھیت","خالی زمین جس پر کوئی مکان نہ ہو","فراخ زمین","قلم کی تراش","لڑائی کی جگہ","مقدارِ تراش قلم","موقع واردات","وہ مقام جہاں گھوڑا دوڑاتے ہیں"]

مید مَیدان

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مَیدانوں[مَے(ی لین) + دا + نوں (و مجہول)]

میدان کے معنی

١ - چٹیل زمین، صاف اور وسیع سطح زمین جہاں پہاڑ اور عمارات وغیرہ نہ ہوں۔ عرصہ، فضا؛ ہموار زمین؛ اکھاڑا، کھیت؛ چوگان یا کوئی اور کھیل کھیلنے کی جگہ

"جسے ایک بہت بڑے گول میدان میں کوئی چھوٹی چیز رکھی ہو۔" (١٩٩٠ء، معراج اور سائنس، ٥٢)

٢ - [ کنایۃ ] بیابان، صحرا

 میدان سے جلد لے کے سکینہ کو گھر میں جا بے جرم کٹ گیا ترے ماں جائے کا گلا (١٨٧٤ء، انیس، مرائی، ١٣:١)

٣ - شعبہ، فن یا ہنر جس میں مہارت ہو

"ان کا اصل میدان تحقیق ہے۔" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پورہ، حیات و خدمات،٢٠٤:٢)

٤ - لڑائی ، مقابلہ، جنگ، صف آرائی، جنگ گاہ، رزم گاہ

 ٹل نہ سکتے تھے اگر جنگ میں اڑ جاتے تھے پاؤن شیروں کے بھی میداں سے اکھڑ جاتے تھے (١٩٢٤ء، بانگِ درا، ١٧٩)

٥ - [ جوہری ] یاقوت ، زمرد کا طول و عرف، جوہرات کا طول و عرض (فرہنگِ آصفیہ، جامع اللغات)

 چڑ ترنگ معذوری کا جولاں دے میدان میں دیکھو ٹک چو پھر کر بیٹھے ہیں تمہارے داد خواہ (١٦١١ء، قلی قطب شاہ، ٢٦:١)

٦ - وہ جگہ جہاں گھوڑے دوڑاتے ہیں (عموماً فارسی میں مستعمل)

"قلم کا ریشہ ٹیڑھا نہووے تو شگاف درست آئے گا اور وہاں قلم کا میدان انگوٹھے کے پور کے برابر ہووے کم نہووے۔" (١٩١٣ء، مجمع الفنون (ترجمہ)، ١١٧)

٧ - [ خطاطی ] قلم کی تراش کی چوڑائی، قلم کا وہ حصہ جسے تراشا جاتا ہے، کسی حرف کی افقی لکیر کی چوڑائی جو قلم کی نب کی چوڑائی کے برابر ہوتی ہے، قلم کا دستہ نیز قلم کی نِب

"دوسرا طریقہ یہ ہے کہ قلم کا دور، ڈورے سے ناپ کر اس کے برابر میدان رکھا جائے۔" موضوع ، عنوان ، مضمون (١٩٦٣ء، صیحفہ خوش نویساں، ٢٠٣)

٨ - جگہ ، علاقہ

"انکے تحلیلی طریقہ کار کو تحلیل نفسی کے میدان میں لاکاں کے تحلیلی طریقہ کار کے پہلو بہ پہلو رکھا جاسکتا ہے۔" (١٩٩٢ء، اردو، کراچی، اپریل)

٩ - موضوع، عنوان، مضمون

 کئ میدان تو ایسے ہیں کہ تڑپا دیں گے ختم تک کون سنے گا مرے افسانے کو (١٩١٩ء، در شہوار بیخود، ٨١)

١٠ - مقام، مرحلہ، منزل

 کون اس راہ میں قدم رکھے یہ تو میدان نا مرادی ہے (١٩٢١ء، مصباح التعرف، ٢٥٥)

١١ - [ تصوف ] مقام شہود کو اور بعض عالمِ اطلاق کو کہتے ہیں۔

"انگلیاں دوڑنے کے میدان میں نکل پلیٹ لگی ہوتی ہے تاکہ انگلیاں آسانی سے اس پر پھسل نہ سکیں اور تار کھینچے بھی جا سکیں۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیفی، ١٠١)

١٢ - [ موسیقی ] طبلے کے گردے یا طبلق کا درمیانی حصہ جس پر ہتھیلی کی تھاپ لگائی جاتی ہے۔

 باتوں ہی باتوں میں کچھ ان سے بگڑ جاتی ہے قصہ خوانوں کی طرح روز ہے میدان نیا (سحرخ، (نور اللغات))

١٣ - [ قصہ گوئی ] پر، شعر، نظم، اشلوک، تمہید (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

١٤ - تمہید

١٥ - نظم یا قصے کا کوئی منظر، سین (فیکن)

١٦ - لباس وغیرہ کا درمیانی حصہ (پلیٹس)

میدان کے مترادف

کھیت

اکھاڑہ, پنیلو, تمہید, جنگ, جنگاہ, رزم, شعر, عرصہ, فیلڈ, لڑائی, مصاف, مضمون, مقابلہ, نظم, کارزار, کھیت, یُدھ

میدان کے جملے اور مرکبات

میدان جنگ, میدان چرخ, میدان حرف, میدان حشر, میدان خونی, میدان دار, میدان داری, میدان کارزار, میدان کا مرد, میدان کربلا, میدان کشی, میدان کی باٹ, میدان رزم, میدان سیاست, میدان عرفات, میدان عمل, میدان قتال, میدان قلم, میدان محشر, میدان مصاف, میدان مقابلہ, میدان میں, میدان وغا

میدان english meaning

((Plural) میادیں maiyadin|)filed (of battle) maidanpalin

شاعری

  • چھٹے رہیں گے دشت محبت میں سر و تیغ
    محشر تئیں خالی نہ یہ میدان رہے گا
  • ہجر پنپا نہ ترا وصل ہمیں راس آیا
    کسی میدان میں تارا نہ ہمارا چمکا
  • ڈال دے گا سینہ غیرت سپر میدان میں
    تیح ابرو ہی نظر آئے گی ہر سو آختہ
  • پاؤں سر پر رکھ کے بھاگیں جنگ کے میدان میں
    رکھ کر شیر ژیاں کو جیسے رو باہ و شغال
  • سیاف تھا کوئی نہ وہ شور مصاف تھا
    آنکھیں جدھر اٹھیں وہ میدان صاف تھا
  • ایسے آشوب میں تلوار چلائیں کیونکر
    آنکھیں آئی ہیں وہ میدان میں آئیں کیونکر
  • آنکھ مل کر جو نظر کی سوے میدان جہاں
    ذرہ ذرہ میں نظر آیا رخ جان جہاں
  • میدان کار زار سے ہٹنے لگے امیں
    پر کٹ گئے تو ڈر کے سمٹنے لگے امیں
  • غنیمت پچھانے اسے تانتا
    لیبا کرکے میدان میں آننا
  • تھے مسلماں جب تک اس حبل المتیں کے حلقہ بند
    سب نے دیکھا ان کو میدان عمل میں فتح مند

محاورات

  • آمنے سامنے گھر کروں اور بیچ کروں میدان
  • پاؤں میدان سے نہ ہٹانا
  • پاؤں میدان سے نہ ہٹنا
  • پاؤں میدان میں نہ ٹھہرنا
  • تین تھان چوتھا میدان
  • صاف میدان پانا
  • عازم میدان ہونا
  • عاقلاں خوب میدانند
  • گزر گئی ‌گزران ‌کیا ‌(جھونپڑا) ‌جھونپڑی ‌کیا ‌میدان
  • گھر کھود کر میدان کر دینا

Related Words of "میدان":