میزبان کے معنی

میزبان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ میز (ی مجہول) + بان }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |میز| کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ لاحقہ فاعلی |بان| لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اولاً صفت کے طور پر اپنایا گیا مگر کثرت استعمال سے اسم کا درجہ اختیار کر چکا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتان ہے۔, m["دعوت کرنے والا","صاحب خانہ جو ضیافت کرے","صاحبِ خانہ جو ضیافت کرے","ضیافت کرنے والا","مہمان بُلانے والا","مہمان دار","مہمان نواز","مہمان کو کھانا کھلانے والا","مہماں نواز","وہ شخص جس کے پاس مہمان آئے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

میزبان کے معنی

١ - مہمان داری کرنے والا، مہمان کو کھانا کھلانے والا؛ ضیافت کرنے والا، دعوت کرنے والا، نیوتک، صاحبِ خانہ۔

"ارشد حسین ناے اس طرح کہا گویا وہ میزبان تھے اور یہ مہمان۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٣٩٧)

٢ - [ حشریات ] وہ کیڑے یا حشرات جن کے جسم سے چپک کر دوسرے طفیلی کیڑے پرورش پاتے ہیں۔

جب میزبان(PUPA) کی شکل اختیار کرتا ہے تو طفیلی کا سرسینہ باہر کی طرف دکھاءی دینے لگتا ہے۔" (١٩٧١ء، حشریات، ١٢٩)

٣ - [ نباتیات ] وہ پودا جس قر طفیلی پودے کی زندگی کا انصحار ہوتا ہے۔

"ایک منفی کشت کو ملا کر ایک میزبان پودے میں داخل کیا جاتا ہے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٩٢)

٤ - میزبان پودا

"اس بوٹی کی جڑیں میزبان فصل کر جڑوں سے ملی ہوئی ہوتی ہیں۔" (١٩٦٢ء، چارے، ١٤٢)

میزبان کے مترادف

صاحب خانہ

مہماندار, نیوتک

میزبان english meaning

a hostan entertainerhost

شاعری

  • نہال کرگیا مجھ کو ٹھہر کے رات کی رات
    وہ میہماں تھا مگر میرا میزبان نکلا
  • میزبان کی دیکھتی ہے آنکھ جب بدلی ہوئی
    واں سے اٹھ کر دوسری جا ڈھونڈھتی ہے میہمان
  • کیتے مہماں آو تارو ہوئے
    کیتے میزبان جاو تارو ہوئے
  • جہاندار نے میزبان کریا
    اسے نانوں میں شادمانی دھریا
  • مجھے بلا کے یہاں آپ چھپ گیا کوئی
    وہ میہمان ہوں جسے میزبان نہیں ملتا

محاورات

  • ناخواندہ ‌مہمان ‌وبال ‌میزبان

Related Words of "میزبان":