ناخن کے معنی
ناخن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نا + خُن }
تفصیلات
١ - انگلیوں کے سروں پر ہڈی کی مانند سخت حصہ جو بڑھتا رہتا ہے اور کھجانے یا نوچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، نکھ، جانوروں کا کھر یا سم۔, m["استخوانِ سر انگشت","انگلیوں کے سروں کی ہڈی","اُنگلیوں کے سِروں کی ہڈی","پرندوں اور درندوں کے پنجوں کے اوپر کی ہڈی","پرندوںاور درندوں کے پیروں کے اوپر کی ہڈی (ناخون کا مخفف۔ کیونکہ اس میں خون نہیں ہوتا)","چوپایوں کے کُھر یا سُم","چوپایوں کے کھر یا سُم"]
اسم
اسم نکرہ
ناخن کے معنی
ناخن کے جملے اور مرکبات
ناخن پریاں, ناخن تدبیر, ناخن تراش, ناخن تقدیر, ناخن چین, ناخن خراشی, ناخن زن, ناخن شمشیر, ناخن کا قرض, ناخن خرس, ناخن خنجر, ناخن دار, ناخن بویہ, ناخن بھر, ناخن پالش, ناخن بدل زن, ناخن بندی, ناخن بویا, ناخن گیر
ناخن english meaning
Nail (of the finger or toe); talonclaw(rare ناخون nakhoon|) Nail
شاعری
- کبھو عاشق کے ترے جبہے سے ناخن کا خراش
خطِ تقدیر کے مانند مٹایا نہ گیا - ایک حالتِ ناطاقتی میں
جرمن شاعر گنٹر گراس کی نظم IN OHNMACHT CEFALLEN کا آزاد ترجمہ
جب بھی ہم ناپام کے بارے میں کچھ خبریں پڑھتے ہیں تو سوچتے ہیں
وہ کیسا ہوگا!
ہم کو اس کی بابت کچھ معلوم نہیں
ہم سوچتے ہیں اور پڑھتے ہیں
ہم پڑھتے ہیں اور سوچتے ہیں
ناپام کی صورت کیسی ہوگی!
پھر ہم ان مکروہ بموں کی باتوں میں بھرپور مذمّت کرتے ہیں
صبح سَمے جب ناشتہ میزوں پر لگتا ہے‘
ُگُم سُم بیٹھے تازہ اخباروں میں ہم سب وہ تصویریں دیکھتے ہیں
جن میں اس ناپام کی لائی ہُوئی بربادی اپنی عکس نمائی کرتی ہے
اور اِک دُوجے کو دِکھا دِکھا کے کہتے ہیں
’’دیکھو یہ ناپام ہے… دیکھو ظالم اس سے
کیسی کیسی غضب قیامت ڈھاتے ہیں!‘‘
کچھ ہی دنوں میں متحرک اور مہنگی فلمیں سکرینوں پر آجاتی ہیں
جن سے اُس بیداد کا منظرص کالا اور بھیانک منظر
اور بھی روشن ہوجاتا ہے
ہم گہرے افسوس میں اپنے دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں
اور ناپام کی لائی ہوئی آفت کے ردّ میں لفظوں کے تلوے چاٹتے ہیں
لیکن دُنیا ‘ بربادی کے ہتھکنڈوں سے بھری پڑی ہے
ایک بُرائی کے ردّ میں آواز اُٹھائیں
اُس سے بڑی اِک دوسری پیدا ہوجاتی ہے
وہ سارے الفاظ جنہیں ہم
آدم کُش حربوں کے ردّ میں
مضمونوں کی شکل میں لکھ کر‘ ٹکٹ لگا کر‘ اخباروں کو بھیجتے ہیں
ظالم کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں
بارش کے وہ کم طاقت اور بے قیمت سے قطرے ہیں
جو دریاؤں سے اُٹھتے ہیں اور اّٹھتے ہی گرجاتے ہیں
نامَردی کچھ یوں ہے جیسے کوئی ربڑ کی دیوارووں میں چھید بنائے
یہ موسیقی‘ نامردی کی یہ موسیقی‘ اتنی بے تاثیر ہے جیسے
گھسے پٹے اِک ساز پہ کوئی بے رنگی کے گیت سنائے
باہر دُنیا … سرکش اور مغرور یہ دُنیا
طاقت کے منہ زور نشے میں اپنے رُوپ دکھاتی جائے!! - دوست غمخواری میں میری، سعی فرماوینگے کیا
زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھجاوینگے کیا - دکھایا اے دست آویختہ
کہ رگ اور ناخن تھے سب ریختہ - مد زائد ہے اگر کام نہیں آتا ہے
بھینک دیتے ہیں وہ ناخن جو ترش جاتا ہے - بدنما ہو چلے ہیں ناخن غم
خون دل سے انہیں حنائی کر - نالہ کش بھی وقف لطف ناخن بیداد بھی
غالباً عشاق کے خارشت بھی ہے داد بھی - ڈرنہیں گروقت بے وقت آئیں باہر طغل اشک
شیر کے ناخن کی پیکل ہے صف مژگاں نہیں - خنجر کہ تیرے سامنے ببر و پلنگ ناخن چھپا
رنگ زرد ہو تن تاپ پھر سب عمر درد سر چڑے - خراشیدہ ناخن سے رخ کو کیا
پریشاں کیے بال سر تابیا
محاورات
- اکتائی کمھارن ناخن سے مٹی کھودے
- اکتائی کمہاری ناخن سے مٹی کھودے
- ایسے (ایسے) تو میری جیب (میرے ناخنوں) میں پڑے (رہتے) ہیں
- پیر کا ناخن نہ دیکھنا
- چوں نہ داری ناخن درندہ تیز۔ بابداں آں بہ کہ کم گیری ستیز
- خدا گنجے کو ناخن نہ دے
- ذرا عقل کے ناخن لو
- رذالے کے ناخن ہوئے
- عقل کے ناخن لو
- عقل کے ناخن لینا