نرالا کے معنی
نرالا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نِرا + لا }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ صفت |نروال| کی تخفیف |نرال| کے ساتھ |ا| بطور لاحقہ تذکیر بڑھانے سے |نرالا| بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز شاد بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔, m["بغیر رلا","بے آمیزش","بے میل","بے میل (نِرا سے)","سب سے الگ","سب سے جدا (س نرالَے)","نئی روشنی کا","نئی وضع کا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["واحد غیر ندائی : نِرالے[نِرا + لے]","جمع : نِرالے[نِرا + لے]","جمع غیر ندائی : نِرالوں[نِرا + لوں (و مجہول)]"]
- ["جنسِ مخالف : نِرالی[نِرا + لی]","واحد غیر ندائی : نِرالے[نِرا + لے]","جمع : نِرالے[نِرا + لے]","جمع غیر ندائی : نِرالوں[نِرا + لوں (و مجہول)]"]
نرالا کے معنی
[" نرالے میں لے جا کر سب کو اِک بار کہا اے ماہ رو و مہر دیدار (١٧٩٧ء، عشق نامہ، فگار، ٩٦)"]
["\"کنچن سنار، چوہان گڑھ سے چار کوس کے فاصلہ پر راٹھور گڑھ میں رہتا تھا، علاقہ بھر کا سب سے نرالا اور منفرد سنار تھا۔\" (١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٦٣)","\"دور ہو متوالا وہاں کا بیان الگ یہاں کا ہے نرالا۔\" (١٩٢١ء، گورکھ دھندا، ٤٨)","\"لیکن قدرت کے کام بھی نرالے ہوتے ہیں۔\" (١٩٩٠ء، پاؤں کی زنجیر، ٥٥)"," جسے فرزند کرکے تونے پالا وہ پا کرکے محل میرا نرالا (١٧٩٧ء، یوسف زلیخا، فگار، ٥٧)"]
نرالا کے مترادف
اچنبھا, شاذ, جدا, شگوفہ, عجیب, عجب, الگ, واحد, البیلا, انوکھا
الگ, انوٹھا, انوکھا, جدا, جدید, خالص, طُرفہ, عجیب, علیحدہ, منفرد, ناب, نادر, نیارا, واحد, کھرا, یگانہ, یکتا
شاعری
- لبوں پہ سرخی وپان کی کچھ کہ لعل بھی منفعل ہوجس سے
وہ آن ہنسنے کی بھی پھر ایسی کہ جس کا علم ہی کچھ نرالا - زمیں کا کرہ جس کوں بالا سرے
فلک سنگ تو لا نرالا کرے - یگانہ ان کا بیگانہ ہے بیگانہ یگانہ ہے
خدائی سے نرالا ان بتوں کا کارخانہ ہے - مگر سب سے نرالا ہے مذاق حضرت عالی
غم خرس شمالی ہے سر قطب جنوبی ہے - گانوں گوکل کا ہے‘ پنڈا ہی نرالا ہے کہیں
گوالنیں بن کے کہیں ہنس کے دوی بنسی نپٹ - کیا بوجھ بھاری سے میں ناکام کاٹتا ہوں
دنیا سے ہے نرالا کچھ کاروبار عاشق - جسے فرزند کرکے تونے پالا
وہ پاکر کے محل میرا نرالا - یاں بازرگانِ ادب کا نرالا دستور نکلا
پھبتی کَسی خود، دوجے کا نام رکھ دیا
محاورات
- اس گھر کا باوا آدم ہی نرالا ہے
- بابا آدم نرالا ہے
- باوا آدم نرالا ہونا
- زمانے سے نرالا
- ظالم کا پنیڈا ہی نرالا ہے
- ظالم کا پینڈا ہی نرالا ہے
- گھر کا اور دل کا بھید ہر ایک کے سامنے نہ کہے۔ گھر کا بابا آدم نرالا ہے
- گھر کا باوا آدم ہی نرالا ہے
- کا باوا آدم نرالا ہونا
- یہاں کا بابا آدم ہی نرالا ہے