نرگس شہلا کے معنی

نرگس شہلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَر + گِسے (فتحہ ش مجہول) + شَہ + لا }

تفصیلات

١ - نرگس کا پھول جس کے پیالے میں گہرے رنگ کی پتیاں ہوں اور ان میں سرخی کی جھلک ہو اسے نشیلی آنکھ سے تشبیہ دی جاتی ہے، سیاہی مائل نرگس۔, m["وہ پھول کہ جس میں زردی کی بجائے سیاہی ہو اور چشم انسان سے نہایت مشابہ ہو كیونكہ شہلا كے معنی میش چشم كے ہیں","وہ پھول کہ جس میں زردی کی بجائے سیاہی ہو اور چشم انسان سے نہایت مشابہ ہو کیوں کہ شہلا کے معنی میش چشم کے ہیں","وہ نرگس جس کا پیالہ سیاہ ہو","وہ نرگس جس کا کٹورا سیاہ ہو","وہ نرگس جسکا کٹورا سیاہ ہو"]

اسم

اسم نکرہ

نرگس شہلا کے معنی

١ - نرگس کا پھول جس کے پیالے میں گہرے رنگ کی پتیاں ہوں اور ان میں سرخی کی جھلک ہو اسے نشیلی آنکھ سے تشبیہ دی جاتی ہے، سیاہی مائل نرگس۔

نرگس شہلا english meaning

the black eyes of a mistress having a tinge of blue or of grey or of red or of green

شاعری

  • اس فسونگر سے قلق دعوی ہمچشمی ہے
    آنکھ بنوائے ذرا نرگس شہلا اپنی
  • یار کی آنکھ سے تو آنکھ ملائی تو نے
    گردش چشم بھی اے نرگس شہلا دکھلا
  • پھر جائے نہ تا چشم صنم آنکھ کے آگے
    سیر چمن نرگس شہلا نہ کریں گے
  • یوں نہیں کرتے اشارے سامنے بیمار کے
    مارڈالا نرگس شہلا کو آنکھیں مار کے
  • چمن میں نرگس شہلا نے موند لی یوں آنکھ
    ہوجس طرح کسی بیمار پر گشی طاری
  • کرے دعواے ہم چشمی تو مژگان دراز اس کی
    چبھوئے خوب تتکلے نرگس شہلا کی آنکھوں میں
  • نرگس شہلا کو جو آزار ہے
    دیدہ سجاد کی بیمارہے
  • روئیدگی سے نرگس شہلا کی ہے عیاں
    دیدار کا ترے کوئی حیراں ہے زیر خاک
  • کیفیت چشم اوس کی نظر میں ہے جو ساقی
    دل شیفتہ نرگس شہلا نہیں ہوتا
  • روئیدگی سے نرگس شہلا کی ہے عیاں
    دیدار کا ترے کوئی حیراں ہے زیر خاک