نشان کے معنی

نشان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نِشان }

تفصیلات

١ - آثار، علامت، کھوج، پتا، سراغ، چنہ، چن، نقش، ٹھپا، چھاپا، نام و نشان۔, m["اثر کرنے والا","بٹھانے والا","مرکبات کے آخیر میں آتا ہے جیسے جلالت نشان۔ خاطر نشان","مقرر کرنے والا","نام و نشان","نشان کرنے والا","وہ لکیر وغیرہ جو ان پڑھ دستخط کے بجائے کاغذ پر بنادیتے ہیں","ٹریڈ مارک","کارخانوں کی مہر","کم کرنے والا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : نِشانات[نِشا + نات]
  • جمع غیر ندائی : نِشانوں[نِشا + نوں (و مجہول)]

نشان کے معنی

١ - آثار، علامت، کھوج، پتا، سراغ، چنہ، چن، نقش، ٹھپا، چھاپا، نام و نشان۔

 خبر نہیں کہ اسے کیا ہوا پر اس در پر نشان پا نظر آتا ہے نامہ بر کا سا (مومن)

٢ - یادگار، یادگاری نشانی۔

 فکر انجام جہان گزراں رکھتے ہیں نام رکھتے ہیں ہم ان کو جو نشاں رکھتے ہیں (اہسیر)

٣ - جھنڈا، علم، دھجا، رایت، تپاک۔

٤ - ٹھکانا، مقام، ایڈریس، پتا، سرنامہ۔

٥ - داغ، دھبہ، رگڑ، کھڑپنچ۔

٦ - ہدف، نشانہ۔

٧ - نشاندن کا امر جو مرکبات میں آ کر اسم فاعل ترکیبی کے معنی دیتا ہے جیسے خاطر نشاں، فتنہ نشاں، شاہ نشاں، تہ نشاں وغیرہ۔

٨ - وہ انگوٹھی چھلا جو منگنی یا ساچق کے روز دولھا والے دلہن کو اور دلہن والے دولھا کو پہناتے ہیں۔

٩ - فرمان شاہزادہ، شہزادے کا حکم، شہزادے کا بھیجا ہوا حکم نامہ و نیز فرمان شاہ، تمغا۔

١٠ - سوداگروں یا کارخانوں کی مقرر کی ہوئی مہر خواہ نشانی خواہ کوئی اور علامت، مارک، ٹریڈ مارک۔

١١ - نصیب، حصہ، بہرہ۔

نشان کے مترادف

اثر, ٹریڈ مارک, ٹھپا, حوالہ, چھاپا, سائن, سراغ, گل, علم, علامت, لچھن, دھبا, داغ, قشقہ

آثار, اثر, بخرہ, پتا, جھنڈا, چھاپ, چھاپہ, حصہ, داغ, دھبا, سرنامہ, علامت, علم, نشاندن, نصیب, نقش, ٹھپہ, کھرا, کھوج, یادگاری

نشان کے جملے اور مرکبات

نشان ابہام, نشان امتیاز, نشان انداز, نشان بحری, نشان بردار, نشان بندی, نشان پا, نشان تجارت, نشان جرآت, نشان حیدر, نشان خاطر, نشان خدمت, نشان دہی, نشان زد, نشان سازی, نشان سپاس, نشان سجدہ, نشان شجاعت, نشان ظفر, نشان کش, نشان گیر, نشان منزل, نشان انگوٹھا, نشان حرفہ, نشان خسروانہ, نشان دادہ, نشان دار, نشان دہ, نشان راہ, نشان زدہ, نشان سوداگری, نشان فرسخ, نشان قدم, نشان کا چھلا, نشان کا نقطہ, نشان گزاری, نشان مساحت, نشان ملکیت, نشان ہلالی, نشان یافتہ

نشان english meaning

sign; signal; markimpression; character; sealstamp; proof; tracevestige; a trail; clue; place of residence (of a person)whreabouts; a scarcicatrice; a markbutttarget; note; index; typeemblemdevice; orderbadge; ensignflagbannerstandard* [~P نشان]a huta marka notea proofa scara signa tracebetrothal ring, etcensignfamily armsmarkscarsignstandertrace

شاعری

  • رنگین گور کرنی شہیدوں کی رسم ہے
    تو ہی ہماری خاک پہ خوں کے نشان کر
  • چھوڑ جاتے ہیں دل کو تیرے پاس
    یہ ہمارا نشان ہے پیارے
  • چھُپا سکے تو چھُپا اس سے اپنی شادابی
    خزاں کو ساری عداوت اسی نشان سے ہے
  • ہَوا بُرد

    مِرے ہم سَفر
    مِرے جسم و جاں کے ہر ایک رشتے سے معتبر‘ مرے ہم سَفر
    تجھے یاد ہیں! تجھے یاد ہیں!
    وہ جو قربتوں کے سُرور میں
    تری آرزو کے حصار میں
    مِری خواہشوں کے وفور میں
    کئی ذائقے تھے گُھلے ہُوئے
    درِ گلستاں سے بہار تک
    وہ جو راستے تھے‘ کُھلے ہُوئے!
    سرِ لوحِ جاں‘
    کسی اجنبی سی زبان کے
    وہ جو خُوشنما سے حروف تھے!
    وہ جو سرخوشی کا غبار سا تھا چہار سُو
    جہاں ایک دُوجے کے رُوبرو
    ہمیں اپنی رُوحوں میں پھیلتی کسی نغمگی کی خبر ملی
    کِسی روشنی کی نظر ملی‘
    ہمیں روشنی کی نظر ملی تو جو ریزہ ریزہ سے عکس تھے
    وہ بہم ہُوئے
    وہ بہم ہُوئے تو پتہ چلا
    کہ جو آگ سی ہے شرر فشاں مِری خاک میں
    اُسی آگ کا
    کوئی اَن بُجھا سا نشان ہے‘ تری خاک میں!
    اسی خاکداں میں وہ خواب ہے
    جسے شکل دینے کے واسطے
    یہ جو شش جہات کا کھیل ہے یہ رواں ہُوا
    اسی روشنی سے ’’مکاں‘‘ بنا‘ اسی روشنی سے ’’زماں‘‘ ہُوا
    یہ جو ہر گُماں کا یقین ہے!
    وہ جو ہر یقیں کا گمان تھا!
    اسی داستاں کا بیان تھا!
  • ہر قدم پر ہے اک نئی منزل
    راستوں کا کہیں نشان نہیں
  • آندھی اُڑا کے لے گئی جس کو ابھی ابھی
    منزل کے سب نشان اُسی راستے میں تھے
  • جو اٹھ رہا ہے کسی بے نشان صحرا میں
    نشانِ منزلِ ہستی اُسی غبار میں ہے
  • نہیں اب جہاں پہ نشان بھی
    یہاں لوگ بھی تھے مکان بھی
  • مری گمرہی کے غبار میں
    مری منزلوں کے نشان بھی
  • خیموں کے ہیں نشان جو مابین راہ کے
    آثار پائے جاتے ہیں نقل سپاہ کے

محاورات

  • آسمان زمین میں پتہ نشان نہ ملنا
  • اندھیرا دوزخ کی نشانی ہے
  • اندھے کا نشانہ
  • بال باندھا نشانہ اڑانا
  • پھٹاہا تلک اور مدھری بانی۔ دغا باز کی یہی نشانی
  • تضحیک کرنا (یا نشانہ بنانا)
  • تیر ‌قضا ‌کا ‌نشانہ ‌ہونا
  • تیر قضا کا نشانہ کرنا
  • تیر نگاہ کا صید (نشانہ) بنانا
  • خاطر نشان رکھنا

Related Words of "نشان":