نفع کے معنی
نفع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَفْع }
تفصیلات
١ - سود، فائدہ، منافع، منفعت، یافت، حاصل، پھل، ثمر۔, m["اردو میں عام طور پر بالفتح ثانی استعمال ہوتا ہے","حاصل","سود (نَفَعَ۔ فائدہ مند ہونا)"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
نفع کے معنی
١ - سود، فائدہ، منافع، منفعت، یافت، حاصل، پھل، ثمر۔
نفع کے مترادف
پھل, سود, فائدہ, بڑھوتری, مفاد, یافت, منافع
پرافٹ, پھل, ثمر, ثمرہ, حاصل, ربح, سُود, فائدہ, لابھ, منافع, منفعت, مُنفعت, نتیجہ, یافت
نفع کے جملے اور مرکبات
نفع اندوزی, نفع آوری, نفع بازی
نفع english meaning
gainprofitadvantageemolumentproceedsinterestprofits
شاعری
- تدبیر تھی تسکیں کے لئے لوگوں کی ورنہ
معلوم تھا مدت سے ہمیں نفع وفا کا - کیا بتاؤں نفع و نقصان ہواے برشگال
آرزوے مے بڑھاتی ہے ہوا برسات کی - سیکڑوں دل اک نگہہ پر لے لیے ہیں اس نے مول
ہو نہ ہو کچھ نفع لیکن جنس سستی ہی بھری - تم بھی پڑھ پڑھ کے نفع لودونا
آم کے آم گٹھلیوں کے دام - آلودہ ہوے اشک مرے دور جگر سے
کیا نفع کی امید ہو تف دار گہر سے - نفع نیں ہے رونے بلکنے میں اب
صبوری سوں تہ بیٹھیا کام سب - نفع کبھو‘ دیکھا نہیں ہم نے ایسے خرچ اٹھانے پر
دل کے گداز سے لوہو روئے داغ جگر پہ جلائے بھی - ہو شریک رنج اس کا یعنی اس محنت کے بیچ
ورنہ کیا ہے نفع کھینچے گا جو یہ جی کا زیاں - کھیچتے تھے روپٹےمال در آمد سے فراواں
تھا مال بر آمد سے کوئی نفع نہ چنداں - اپنی حکمت کے خم و پیچ میں الجھا ایسا
آج تک فصیلۂ نفع و ضرر کر نہ سکا
محاورات
- بھلا کر بھلا ہو سودا کر نفع ہو
- پیسا آوے پیسا جاوے لوگ نفع میں روٹی کھاویں
- ذوق میں شوق نفع میں لڑکا (دستوری میں بچہ)
- سب سے بھلا گھسوٹا، نہ نفع جانے نہ ٹوٹا
- سودا سودائیوں بات نفع میں
- لوٹ میں چرخہ (بھی غنیمت ہے) نفع