نقارہ کے معنی
نقارہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَق + قا + رَہ }
تفصیلات
١ - دھونسا، طبل، کوس، نوبت، ٹمک، روئیں خم۔, m["ایک ساز جو لکڑی کا بہت بڑا پیالہ سا ہوتا ہے اور اُس کی چوڑی طرف چمڑہ مڑہتے ہیں ۔ جب لکڑی سے اُس پر ضرب لگاتے ہیں تو ڈھول کی طرح بہت اونچی آواز دیتا ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : نَقَّارے[نَق + قا + رے]
- جمع : نَقَّارے[نَق + قا + رے]
- جمع غیر ندائی : نَقَّاروں[نَق + قا + روں (و مجہول)]
نقارہ کے معنی
١ - دھونسا، طبل، کوس، نوبت، ٹمک، روئیں خم۔
کیا ہی حاسد ہے فلک جس نے کہ نوبت پائی دم میں مانند حباب اس نے نقارہ توڑا (ناسخ)
نقارہ کے مترادف
نوبت
خُم, دمامہ, دھونسا, دھونسہ, روئیں, رُوئیں, طبل, نوبت, ٹمک, کوس
نقارہ english meaning
a kettle-drum
شاعری
- سامان عیش سب کا آوارہ ہوگیا
نوبت سحر کی کوچ کا نقارہ ہوگیا - بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو
زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو - باد یہ گردی سے جھنڈے چڑھ گیا میرا جنوں
آبلہ پاؤں میں جو ابھرا وہ نقارہ ہوا - تن سوکھا کبڑی پیٹھ ہوئی، گھوڑے پر زین دھرو بابا
اب موت نقارہ باج چکا، چلنے کی فکر کرو بابا - نہ ابھی مہر جہاں تاب کی پھوٹی تھی کرن
شور نقارہ رزمی سے ہلا دشت محن - روٹھ کر یاد آ( گیا) آپ ہی
کرو نقارہ شادمانی کا
محاورات
- بجا نقارہ کوچ کا اکھڑن لاگی میخ۔ چلنے ہارے چل بسے کھڑا ہوا تو دیکھ
- پیٹ پھول کر نقارہ ہوجانا
- تن سوکھا کبڑی پیٹھ ہوئی گھوڑے پر زین دھرو بابا۔ اب موت نقارہ باج چکی چلنے کا فکر کرو بابا
- تن کی تنک سراے میں نیک نہ پائیو چین۔ سانس نقارہ کونچ کا باجت ہے دن رین
- چھپر پر پھوس نہیں (دروازے) ڈیوڑھی پر نقارہ
- خلق کی زبان، خدا کا نقارہ
- زبان خلق (کو) نقارہ خدا (کہیے)
- زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو
- سر پر نقارہ بجنا
- نئی فوجداری اور مرغی پر نقارہ