نقد دل کے معنی
نقد دل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَق + دے + دِل }
تفصیلات
١ - دل کا سرمایہ یا پونجی، (کنایتہً) دل۔, m["سرمایۂ دل"]
اسم
اسم نکرہ
نقد دل کے معنی
١ - دل کا سرمایہ یا پونجی، (کنایتہً) دل۔
شاعری
- وہ نقد دل کو ہمیشہ نظر میں رکھتے ہیں
جو آنکھ والے ہیں کھوٹا کھرا پرکھتے ہیں - یہ بد قمار ہے میر بساط عشق محب
کہ نقد دل کو جیتے جی اپنے ہار اٹھا - کریں گے سب یہ دعویٰ نقد دل جو ہار بیٹھے ہیں
خفیفہ میں تمہارے عاشق نادار بیٹھے ہیں - کوڑیوں کے مول نقد دل بکا
بڑھ کا مال اے اظفری تو گھٹ کیا - گرہ سے نقد دل کھوتے ہیں نقد عیش کی خاطر
قمار عشق سے کیا کیا ہمارا مال گلتا ہے - نقد دل غفلت سے کھویا راہ کھوٹی کر گئے
کارواں جاتا رہا ہم خواب ہی میں مر گئے - نقد دل دے عشق کا سودا کیا ہوں صابرا
حق کی رحمت سوں نہ آوے گا میرے سودا میں ٹوٹ - جو آتے ہاتھ دام اوس زلف کے عاشق کوئی بکتا
نپٹ ارزاں تھا نقد دل کوں یہ سودا اگر چکتا - نقد دل میرا ہی لے پہلے تو عیار ہوا
سیکھ کر حفتیں اور شوخیاں طرار ہوا