نقش کے معنی

نقش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَقْش }

تفصیلات

i, m["بیل بوٹے","پھول پتی کا کام","رقم کیا ہوا","شاہی اسٹامپ یا مہر","گُل پھول","لکھا ہوا","منبت کاری","منقوش (نَقَشَ۔ تصویر بنانا)","کندہ کاری","کھدا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : نَقُوش[نَقُوش]"]

نقش کے معنی

["١ - منقوش، لکھا ہوا، رقم کیا ہوا، مرقوم۔","٢ - کندہ، کھدا ہوا۔"]

[" نقش فریادی ہے کس کی شوخئ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا (غالب)"," تیرا خط ہی اے بت نو خط اسے تعویز ہے تیرے بیمار محبت کو نہیں درکار نقش (ظفر)"]

["١ - صورت، نگار، نگاشتہ، شبیہ، مورت، مورتی، تصویر۔","٢ - پھول پتی کا کام، منبت کاری، کھدائی، کندہ کاری، قلم کاری، حکاکی، گل پھول، بیل بوٹے کا کام۔","٣ - چھاپ، مہر، چھاپا، ٹھپا، طبع۔","٤ - نرد کی بازی کا وہ داؤں جو حسب مراد آئے، پوبارہ۔","٥ - ایک قسم کا قمار جو گنجفہ کے پتوں سے کھیلا جاتا ہے۔","٦ - ایک قسم کا راگ جو قوال گایا کرتے ہیں۔","٧ - تعویز، جنتر وہ کاغذ جس میں خانے کھینچ کر ہندسے سے بھرتے ہیں نقشہ جیسے بست در بست کا نقش۔","٨ - کھوج، نشان، پٹیر، پاؤں کا نشان، علامت۔","٩ - تصور، خیال۔","١٠ - تاثیر، اثر۔","١١ - جادو، ٹونا، منتر، ٹوٹکا، سحر، افسوں، موٹھ۔","١٢ - سکہ، وہ روپیہ پیسہ جس پر بادشاہی علامت ثبت ہو، شاہی اسٹامپ۔"]

نقش کے مترادف

اثر, تصویر, ٹھپا, رسم, علامت, تمثال, مورت

اثر, پیڑ, تاثر, تاثیر, تصویر, تعویذ, جنتر, چھاپ, چھاپہ, شبیہ, صورت, علامت, مورت, مورتی, مہرہ, نشان, ٹھپّہ, کندہ, کھدائی, کھوج

نقش کے جملے اور مرکبات

نقش حصیر, نقش ابرو, نقش ابہام, نقش احضار, نقش ارژنگ, نقش امید, نقش اول, نقش آب, نقش آخر, نقش آرائی, نقش آفرینی, نقش باطل, نقش بدوح, نقش بدیوار, نقش برآب, نقش بر دیوار, نقش بر ہوا, نقش بستری, نقش بستہ, نقش بند, نقش بند ازل, نقش بندی, نقش بندیہ, نقش بوریا, نقش بہ دیوار, نقش پا, نقش پارینہ, نقش پذیر, نقش پذیری, نقش پرداز, نقش پیشانی, نقش پیما, نقش تسخیر, نقش ثالث, نقش ثانی, نقش جاوداں, نقش جمالی, نقش حب, نقش حجر, نقش حفاظت, نقش حیات, نقش دار, نقش درم, نقش دوام, نقش دیوار, نقش ساز, نقش سجدہ, نقش سجود, نقش سلیمان, نقش سویدا, نقش سیمیا, نقش شفا, نقش طراز, نقش طرازی, نقش طلسمی, نقش فانی, نقش فی الحجر, نقش قالی, نقش قدرت, نقش قدم, نقش کاری, نقش کاغذ, نقش کشی, نقش کف پا, نقش کہن, نقش گلیم, نقش ماضی, نقش مانی, نقش ماومن, نقش مراد, نقش مربع, نقش مرقوم, نقش مطلوب, نقش مقدر, نقش منزل, نقش موہوم, نقش نگارا, نقش نگاری, نقش نگیں, نقش نویسی, نقش و نگار, نقش ہائے قدم

نقش english meaning

carvingembroideringengravingmapmarkpaintingpictureportraitprint

شاعری

  • کیونکہ نقاش ازل نے نقش ابرو کا کیا
    کام ہے اِک تیرے مُنہ پر کھینچنا شمشیر کا
  • نقاش دیکھ تو میں کیا نقش یار کھینچا
    اس شوخ کم سما کانت انتظار کھینچا
  • ہوا میں سجدہ میں پر نقش میرا یار رہا
    اُس آستاں پہ مری خاک سے غبار رہا
  • آگے بھی تجھ سے تھا یا اُن تصویر کا سا عالم
    بیدردیِ فلک نے وے نقش سب مٹائے
  • فصل خزاں میں سیر جو کی ہم نے جائے گل
    چھانی چمن کی خاک نہ تھا نقش پائے گل
  • کچھ نقش تری یاد کے باقی ہیں ابھی تک
    دل بے سرو ساماں سہی‘ ویراں تو نہیں ہے
  • ہر ایک نقش پہ تھا تیرے نقشِ پا کا گماں
    قدم قدم پہ تری رہگزر سے گزرے ہیں
  • یوں نقش ہوا آنکھ کی پُتلی میں وہ چہرہ
    پھر ہم نے کسی اور کی صورت نہیں دیکھی
  • یوں اگر سوچوں تو اک اک نقش ہے سینے پہ نقش
    ہائے وہ چہرہ کہ پھر بھی آنکھ میں بنتا نہیں
  • حرج ہی کیا ہے الگ بیٹھا ہوں محفل میں خموش
    تم سمجھ لینا کہ یہ بھی نقش ہے دیوار کا

محاورات

  • آنکھوں میں نقشہ پھرنا۔ کھنچ جانا
  • آنکھوں کے سامنے تصور آنا یا نقشہ بھرنا
  • آنکھوں کے سامنے تصویر آنا یا نقشہ پھرنا
  • اجل کا نقشہ آنکھوں کے سامنے پھرنا
  • اردوئے معلٰی کا طور مقرر ہونا یا نقشہ درست ہونا
  • از نقش و نگار در و دیوار شکستہ
  • ایک سا نقشہ ہوجانا
  • بات دل پر نقش ہونا
  • دل پر نقش ہونا
  • دل میں نقش کرلینا ‌ہوجانا ہونا

Related Words of "نقش":