نو روز کے معنی

نو روز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَو (و لین) + روز (و مجہول) }

تفصیلات

١ - پارسیوں میں نئے سال (فرور دیں) کا پہلا دن، پارسی تقویم کے مطابق اس دن شمس حمل میں داخل ہوتا ہے (اس دن جشن منایا جاتا ہے یہ بادشاہان عجم اور یزدانیان ایران کے نزدیک نہایت شرف اور سعادت کا دن سمجھا جاتا تھا (مجازاً) خوشی کا دن، عیش و عشرت کا دن، تہوار کا دن، تہوار کا دن، (خصوصاً آتش پرستوں کا۔, m["ایرانیوں میں ماہ فروردین کا پہلا دن","پارسی تقویم کے مطابق سال کا پہلا دن ، یہ بڑی خوشی کا دن سمجھا جاتا ہے اور جشن منایا جاتا ہے","خوشی کا دن","سال کا پہلا دن (خصوصاً آتش پرستوں کا)","عیسائیوں میں (نیا سال) جنوری کا پہلا دن","عیش وعشرت کا دن","ہنود میں (سال کا پہلا دن) بیساکھ کا پہلا دن یا بیساکھی"]

اسم

اسم نکرہ

نو روز کے معنی

١ - پارسیوں میں نئے سال (فرور دیں) کا پہلا دن، پارسی تقویم کے مطابق اس دن شمس حمل میں داخل ہوتا ہے (اس دن جشن منایا جاتا ہے یہ بادشاہان عجم اور یزدانیان ایران کے نزدیک نہایت شرف اور سعادت کا دن سمجھا جاتا تھا (مجازاً) خوشی کا دن، عیش و عشرت کا دن، تہوار کا دن، تہوار کا دن، (خصوصاً آتش پرستوں کا۔

شاعری

  • نو روز ہور روز یہ صیغہ بھائی پن کا مل کہے
    دونوں ہوے ہیں ایک ہور لیاے ہیں خوشیاں عید کا
  • چھبیلی سرو قد نازی کوں لاگے نار پھل جوڑا
    سو رنگ دانے او پر بھندھن لٹاں ہم عید و ہم نو روز
  • ٹھہرے گی خوب سی سر اور پچک کی لڑکو
    آویں گے انڈے لڑانے کو کل آغا نو روز
  • کرے نو روز کسوت پرنیاں ہم عید و ہم نو روز
    دکھت کسوت سہیلیاں وادیاں ہم عید و ہم نو روز
  • دیکھئے کب شب ہو، کب آے گلے ملنے وہ ماہ
    دن تو ہے نو روز کا خورشید کی تحویل میں
  • تہجد کی نمازاں میں کرو منج تیں دعا دم دم
    دعا دم کے اثر تھے ہوں رہاں ہم عید و ہم نو روز
  • تمن مجلس خوشیاں کے سم کروں کیوں عید کی خوشیاں
    تھکت ہو کر رہے ہیں سب جہاں ہم عید و ہم نو روز
  • ہما کا چھاؤں نا آوے تمہاری جیغہ چھاواں سم
    سو چھاواں تل کھلیں مکھ جندنیاں ہم عید و ہم نو روز
  • گندائے پھول باراں میں خطائی ہور اسلیمی
    پھولارے سب خطا کے ہیں نہاں ہم عید و ہم نو روز
  • محمد کا غلامی منج خطاب سر بلندی ہے
    سورج کرناں سوں باندے سایہ یاں ہم عید و ہم نو روز

Related Words of "نو روز":