نور نظر کے معنی
نور نظر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نُو + رے + نَظَر }
تفصیلات
١ - نماز و عبادات کا نور یا اثر۔, m["دیکھئے: نور العین"]
اسم
اسم کیفیت
نور نظر کے معنی
١ - نماز و عبادات کا نور یا اثر۔
شاعری
- سامنے آنکھوں کے خوں نور نظر کا جو بہا
آنکھ بھر لائے مگر اف بھی زباں سے نہ کہا - بہر تلاش نور نظر اب کسے بلائیں
آنکھوں کے آگے چھٹتے ہیں تارے کدھر کو جائیں - فرقت نور نظر کاہش فزا ہے دیکھیے
روتے روتے آنکھین اندر دھنس گئیں یعقوب کی - ہے جلوہ ریز نور نظر گرد راہ میں
آنکھیں ہے کس کی فرش تری جلوہ گاہ میں - حال یعقوب کو سن سن کے فضائیں روئیں
کھوگیا نور نظر آپ نے آنکھیں کھوئیں - یک تل نہیں آرام مرے دل کو ترے باج
اے نور نظر دور نہ ہو میری نظر سوں - برچھی جگر پہ کھا کے جو تڑپے جواں پر
یوسف جمال نور نظر پارہ جگر - تو اے نور نظر جس جا قدم اپنا ذرا رکھ دے
ہر اک خوش چشم واں جاروب مژگاں سے زمیں جھاڑے - دوزخ کی سیر کو ترے نور نظر گئے
کیا چار چشم تھے کہ تجھے کور کر گئے - گر میری طرف ہوے گزر اس شوخ پسر کا
سب راہ کروں فرش اپس نور نظر کا