نیچا کے معنی
نیچا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نی + چا }
تفصیلات
١ - نشیب، پست، عمیق، گہرا، اوچھا، کوتہ، ٹھنگنا، تلے۔, m["ادنیٰ جیسے اس سے سب نیچے ہیں","اوسط درجہ کا","س،ن میں انچ جھکنا"]
اسم
اسم نکرہ ( واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : نِیچے[نی + چے]
- جمع : نِیچے[نی + چے]
نیچا کے معنی
١ - نشیب، پست، عمیق، گہرا، اوچھا، کوتہ، ٹھنگنا، تلے۔
٢ - کم، ادنٰی جیسے اس سے سب نیچے ہیں۔
٣ - مدھم، دھیما، نرم، مندا، اوسط درجہ کا، مٹھا جیسے نیچا سر۔
نیچا کے مترادف
گہرا, دھیما
ادنیٰ, اوچھا, پست, تلے, دھیما, عمیق, گہرا, مدھم, نرم, نشیب, نشیبی, ٹھنگنا, کم, کوتاہ, کوتہ
نیچا کے جملے اور مرکبات
نیچا اونچا, نیچا پن, نیچا ترین, نیچا سر, نیچا ہاتھ
شاعری
- یہ غلط ہے کہ بڑے بول کا سر نیچا ہے
ہے سردار پہ بھی گردن منصور دراز - اسی ایک تمثیل پر کیا ہے بچو
ہمیشہ بڑے بول کا سرھے نیچا - نیچا ہو کر سر بھوں دیوے آپیں آپس اوپر وارے
آپیں آپ نماز گزارے ایسا کون جو اس کوں پاڑے - یہ راہ چلنے میں چلبلاہٹ کہ دل کہیں ہے نظر کہں ہے
کہاں کا اونچا کہاں کا نیچا خیال کس کو قدم کی جا کا - ہیٹا رکھو، نیچا رکھو
ان کو چونگا پونگا رکھو - ڈھاٹا شقی نے باندھ کے کھولا کمند کو
نیچا کیا وہیں سے سنسان بلند کو - ذکر ابرو سے دل میں کتنے ہو
بات کیا تھی جو نیچا نِکلا
محاورات
- اونچا نیچا پانو (- پیر) پڑنا
- اونچے بول کا منہ نیچا
- اونچے بول کامنہ نیچا
- بڑے بول کا سر نیچا
- جو نیچا بیونتانے ہیں وہ اونچا بیونتاویں
- جھنڈا نیچا کرنا
- چور کا سر نیچا
- سر نیچا کرنا
- سر نیچا ہونا
- غرور کا سر نیچا