وسعت کے معنی
وسعت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ وُس + عَت }
تفصیلات
١ - فراخی، چوڑائی، چوڑاپن، کشادگی، میدان، گجائش، سمائی، لمبان، چوڑان میں بہت سا ہونا پھیلاؤ، پہنائی۔, m["چوڑا پن","دیکھ وسع","لمبان چوڑان میں بہت سا ہونا"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : وُسْعَتیں[وُس + عَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : وُسْعَتوں[وُس + عَتوں (و مجہول)]
وسعت کے معنی
١ - فراخی، چوڑائی، چوڑاپن، کشادگی، میدان، گجائش، سمائی، لمبان، چوڑان میں بہت سا ہونا پھیلاؤ، پہنائی۔
٢ - پیمائش، رقبہ، عرض، طول، عمق، جسامت۔
وسعت کے مترادف
پہنائی, طول, جگہ, گنجائش, کشادگی, کشائش
آرام, آزادی, افراط, بساط, بہتات, پھیلاؤ, چوڑائی, چین, سمائی, فراخی, فرصت, گنجائش, گنجایش, موقع, میدان, کشادگی, کُشادگی
وسعت کے جملے اور مرکبات
وسعت دینا
وسعت english meaning
latitude; amplitude; spaciousness; capacity; spaceextent; space coveredarea; dimensions; bulk; convenienceease; opportunityleisure
شاعری
- وسعت جہاں کی چھوڑ جو آرام چاہے میر
آسودگی رکھے ہے بہت گوشۂ مزار - فریب دیتی ہے وسعت نظر کی‘ افقوں پر
ہے کوئی چیز وہاں سحر نیلمیں کی طرح - آنکھ اور منظر کی وسعت میں چاروں جانب بارش ہے
اور بارش مین‘ دُور کہیں اِک گھر ہے جس کی
ایک ایک اینٹ پہ تیرے میرے خواب لکھے ہیں
اور اُس گھر کو جانے والی کچھ گلیاں ہیں
جن میں ہم دونوں کے سائے تنہا تنہا بھیگ رہے ہیں
دروازے پر قفل پڑا ہے اور دریچے سُونے ہیں
دیواروں پر جمی ہُوئی کائی میں چھُپ کر
موسم ہم کو دیکھ رہے ہیں
کتنے بادل‘ ہم دونوں کی آنکھ سے اوجھل
برس برس کر گُزر چُکے ہیں‘
ایک کمی سی‘
ایک نمی سی‘
چاروں جانب پھیل رہی ہے‘
کئی زمانے ایک ہی پَل میں
باہم مل کر بھیگ رہے ہیں
اندر یادیں سُوکھ رہی ہیں
باہر منظر بھیگ رہے ہیں - کیا وسعت سینہ جو کرے بال کشائی
رک رک کے مرا مرغ گرفتار مرے گا - بقدر شوق نہیں ظرف تنگناے غزل
کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے - نہ پوچھ وسعت میخانۂ جنوں‘ غالب
جہاں یہ کاسۂ گردوں ہے ایک خاک انداز - زیبا ہے جو کہیے کہ ہوا کا تھا وہ گھوڑا
تھا وسعت عالم کا بھی میداں اسے تھوڑا - براے فاقہ آل عبا ہو وسعت روزی
پٹے آل نبی اولاد سے ہو خانہ افروزی - نہیں روشن دلاں کو وسعت روزی زمانے میں
کہ مہ کوناں گاہے پاؤ گہ آدھی گہے ساری - گھبرائے ہے جی وسعت دل دیکھ کے ہر دم
اللہ رے یہ دشت بھی کتنا لق و دق ہے
محاورات
- وسعت رکھنا