ویرانی کے معنی

ویرانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ وی + را + نی }

تفصیلات

١ - اجاڑ پن، غیر آبادی۔, m["اُجاڑ پن","اجاڑ میں","بے رونقی","غم گینی","غیر آبادی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : وِیْرانِیاں[وی +را + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : وِیْرانِیوں[وی +را +نِیوں (و مجہول)]

ویرانی کے معنی

١ - اجاڑ پن، غیر آبادی۔

٢ - بربادی، تباہی، خرابی۔

٣ - پریشانی، پراگندگی، اداسی۔

ویرانی کے مترادف

اداسی, تباہ, بربادی

ابتری, اُجاڑ, اجاڑپن, اداسی, اُداسی, بربادی, پامالی, پراگندگی, پریشانی, تباہی, حیرانی, خرابی, غیرآبادی, محزونی

شاعری

  • دل کی ویرانی تھی بس اس راہ کے کھلنے تلک
    پھر ترے غم تک کہاں محدود یہ رستہ رہا
  • شرطِ ویرانی سے واقف ہی نہیں‘ شہر کے لوگ
    در و دیوار بنا کر اُسے گھر جانتے ہیں
  • گھر کی ویرانی تو میرا ساتھ دینے سے رہی
    میں کھلونے لے بھی آؤں گا اگر بازار سے
  • کوئی تصویر مکمل نہیں ہونے پائی

    اب جو دیکھیں تو کوئی ایسی بڑی بات نہ تھی
    یہ شب و روز و مہ و سال کا پُرپیچ سفر
    قدرے آسان بھی ہوسکتا تھا!
    یہ جو ہر موڑ پہ کُچھ اُلجھے ہُوئے رستے ہیں
    ان میں ترتیب کا اِمکان بھی ہوسکتا تھا!
    ہم ذرا دھیان سے چلتے تو وہ گھر
    جس کے بام و در و دیوار پہ ویرانی ہے!
    جس کے ہر طاق میں رکھی ہُوئی حیرانی ہے!
    جس کی ہر صُبح میں شاموں کی پریشانی ہے!
    اِس میں ہم چین سے آباد بھی ہوسکتے تھے‘
    بخت سے امن کی راہیں بھی نکل سکتی تھیں
    وقت سے صُلح کا پیمان بھی ہوسکتا تھا
  • منظر منظر ویرانی نے جال تنے ہیں
    کلشن گلشن بِکھرے پتّے دیکھ رہا ہُوں
  • آنکھ میں منظر کا جالا، کان میں گردِ صَدا
    دشت کا ماحول پیدا خانہ ویرانی کرے
  • یہ فتہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
    ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسمان کیوں ہو
  • یہ فتنہآدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
    ہوئے تم دوست جس کے‘ دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
  • تخت جس بے خانماں کا دشت ویرانی ہوا
    سر اپر اس کے بگولا تاج سلطانی ہوا
  • کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
    دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا

Related Words of "ویرانی":